چین سے امدادی سامان کی دو مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں، چینی ڈاکٹرز کب آئیں گے؟
چین سے امدادی سامان کی دو مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئیں، چینی ڈاکٹرز کب آئیں گے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے تیزی سے بھر پور اقدامات کر رہےہیں
ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کل چین سے 8ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم کل پاکستان پہنچے گی ٹیم پاکستان کے اقدامات کا جائزہ اور ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرے گی چینی ڈاکٹرز کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کیا جائے گا
دوسری جانب چین سے کرونا وائرس کے انسداد سے متعلق امدادی سامان خنجراب ٹاپ پر پہنچ گیا جس میں 5 وینٹی لیٹرز، 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور لاکھوں ماسک شامل ہیں۔ میڈیکل سامان چینی صوبے سنکیانگ کے گورنر کی طرف سے بھیجا گیا ہے، جسے وصول کرنے کیلئے آج پاک چین سرحد خصوصی طور پر کھولی گئی تھی۔
قبل ازیں چین کی جانب سے امدادی سامان کی ایک کھیپ آج کراچی بھی پہنچی ہے جسے گورنر سندھ نے وصول کیا، اس سامان میں 56000 کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سامان شامل ہے۔ اس موقع پرگورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت و عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چین سے مزید طبی ساز و سامان جلد وصول ہوگا.
وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے جس بہترین نظم و ضبط کیساتھ اس وباء پر قابو پایا وہ دنیا کیلئے ایک مثال ہے، کرونا کے حوالے سے پاکستان چینی ڈاکٹرز کے علم، تجربے اور مہارت سے بھرپور استفادہ کرے گا۔ ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا آئرن برادرز کی ایک شاندار روایت ہے، دونوں ممالک کے عوام کو اس مخلصانہ دوستی پر فخر ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے تعاون ہو یا مسئلہ کشمیر پر ہمارے اصولی موقف کی حمایت، چین ہمیشہ پاکستان اور اس کے عوام کی توقعات پر پورا اترا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کےفراہم کردہ طبی سامان سے پاکستان کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوا۔
دوسری جانب چینی سفیر نے پاکستان کی حمایت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی قیادت ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھےگی، دونوں ممالک ترجیحی بنیادوں پر کرونا کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں گے۔ چین کی حکومت اور قیادت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے اولین ترجیح کے طور پر پاکستان کی مدد کے لئے پرعزم ہے
گزشتہ روز کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چین نے پاکستان میں طبی ماہرین بھیجنے کااعلان بھی کیا تھا،چینی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کو کورونا وائرس سے لڑنے میں مددکیلئے طبی ماہرین بھیجے گا چینی نائب وزیر صحت کا کہنا ہے کہ چین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پاکستان کو اپنے تجربے سے متعلق بتایا, پاکستان میں کورونا کے پھیلنے کےبعد سے ہی چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے اور کنٹرول پلان ، تشخیص اور علاج کے منصوبے بھی شیئر کر رہا ہے۔
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
پریس کانفرنس میں چین کی انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے وائس چیئرمین ڈین بوکنگ نے کہا کہ نے پریس کانفرنس میں اس بات کا اعتراف کیا کہ پاکستان کی حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے بالکل صیح سمت جارہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کرونا وائرس کے چین میں تباہ کن اثرات کےدوران پاکستان کی حکومت کے چین کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے نہ صرف مطمئن ہے بلکہ مشکل وقت میں جس انداز سے وزیراعظم عمران خان حکمت عملی سے کام لیا اس پرپاکستان کا مشکور بھی ہے