چڑیا گھر لاہور کے 70 جانوروں کا کرونا ٹیسٹ، رپورٹ بھی آ گئی
چڑیا گھر لاہور کے 70 جانوروں کا کرونا ٹیسٹ، رپورٹ بھی آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں تمام جانور کورونا وائرس سے محفوظ قراردے دیئے گئے
لاہور چڑیا گھر میں 70 جانوروں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گے تھے۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور چڑیا گھر کے ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹ آنے کے بعد تمام جانور کرونا سے محفوظ قرار دے دیئے گئے
لاہور چڑیا گھر انتظامیہ نے جانوروں کے معائنے کے لیے یونیورسٹی آف ویٹرنری سائنسز کو خط لکھا تھا کہ کورونا کے حوالے سے جانوروں کا معائنہ کیا جائے جس کے بعد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے چڑیا گھر کے تمام جانوروں کا فردا فردا معائنہ کیا۔
کورونا وائرس کے خدشے کے تحت ملک بھر کے تمام چڑیا گھروں کو پہلے ہی بند کیا جاچکا ہے، حکام کے مطابق صورتحال سنبھلنے کے بعد تفریح گاہوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔
لاہور کے چڑیا گھرمیں کام کرنے والے ملازمین کے کروناٹیسٹ کے لیے سیمپلز لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں،لاہور چڑیا گھرانتظامیہ کی طرف سے کہاگیا ہے چونکہ بڑی تعداد میں ملازمین جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اس لیئے ضروری ہےکہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ کہیں کرونا وائرس کے اثرات چڑیا گھر تو نہیں پہنچ گئے
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
واضح رہے کہ چند دن پہلے نیویارک کے چڑیاگھرکے ایک شیرکوکرونا وائرس ہوا تھا جس کے چرچے دنیا بھرمیں جاری ہیں.