چترال کے لوگ جاگ چکے،تعمیر و ترقی کے لئے ہمارا ساتھ دیں،طلحہ محمود

0
90
talha

چترال :جمعیت علماء اسلام کے این اے ون سے امیدوار سینیٹر طلحہ محمود کی این اے ون میں انتخابی مہم جاری ہے

سینیٹر محمد طلحہ محمود نے ارندو بارڈر پر کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سازش کے تحت نوجوانوں کو ورغلایا جارہا ہےاوراپنی افواج سے دور کیا جارہا ہے، یہی جوان ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم سکون سے زندگی بسر کررہے ہیں ہم ان کی قدر کرنی ہوگی اور دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔نفرتوں کو ہمیں ختم کرنا ہے، ہم نے جڑ کر رہنا ہے، یہ وہ جوان ہیں جنہوں نے ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر پاکستان کی حفاظت کی ہے،اپنے خون کا نذرانہ دیا ہے اور آج ہم لوگوں کو ایک ایجنڈے کے تحت علیحدہ علیحدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی، یقین سے کہتا ہوں‌کہ چترال سے اٹھنے والا طوفان تمام سازشیں نیست و نابو د کر دے گا، افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والوں کو ناکامی ہو گی.چترال میں پچھلے دنوں حملہ ہوا تو پاک فوج نے قربانیاں دیں، انکو گلے سے لگائیں، محبت کریں،آج اگر پاک فوج کے جوان نہ ہوتے تو پاکستان کے ساتھ وہی ہوتا جو اس وقت فلسطین میں غزہ کے ساتھ ہو رہا ہے،

سینیٹر طلحہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا سمندر مخالفین کو بہا لے جائے گا، اب بیٹھنے کی بجائے کھڑے رہو اور مقابلہ کرو، میرا نہیں عوام کا مقابلہ کرنا ہے جن کو بجلی،پانی، روٹی، روزگار کچھ نہیں دیا گیا،76 سالوں میں کچھ نہیں ملا،ہمیں چترال کے لوگوں کی خدمت کرنے سے روکا جارہا ہے لیکن میں ان کی گیدڑ بھبھکیوں سے نہیں ڈرنے والا،چترال کے لوگ جاگ چکے ہیں، انہیں ہر طرف ترقی ملے گی، ہمارے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چترال کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمارا ساتھ دیں،

انتخابی مہم کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار برائے قومی اسمبلی محمد طلحہ محمود نے لوئر چترال گرم چشمہ کے مقام پر پاؤور شو کیا ہے، محمد طلحہ محمود کا گرم چشمہ کے مقام پر پہچنے پر پرتپاک طریقے سے استقبال کیا گیا۔ طلحہ محمود نے اپنے خطاب میں کہا اگر میں آپ لوگوں کی ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہوا تو یہ مرا آپ سے وعدہ ہے انشاء اللہ آپ کو آپ لوگوں کی بنیادی ضروریات سے محروم نہیں رکھوں گا ۔ یہاں ماضی کے منتخب نمائندے چترال کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ یہاں زندگی کے کوئی سہولیات میسر نہیں ہے۔ سڑکوں کی حالت زار دیکھ کر مجھے بہت زیادہ افسوس ہوگیا۔ اگر چترال نے مجھے منتخب کیا تو انشاء اللہ آپ کی امنگوں کی صحیح ترجمانی کروں گا۔ چترال کی حق کو اپنی ذات کو لئے استعمال نہیں کروں گا۔ اگر چترال نے مجھے منتخب کیا تو اگلے پانچ سالوں میں چترال میں مثبت تبدیلی نظر آئی گی۔محمد طلحہ محمود نے گرم چشمہ میں والہانہ استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں آپ لوگوں نے مجھے عزت دی ہے۔ جس انداز میں چترال کے طول و عرض مجھے استقبال کر رہے ہیں۔ میں آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا مقروض ہوں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چترال کی ترقی کے لئے دن رات محنت کروں گا۔

ماضی میں چترال کے عوام کو محتلف بہانوں سے دھوکہ دیکر ان سے ووٹ لیا گیا۔ سینیٹر محمد طلحہ محمود

سینیٹر طلحہ محمود کی امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات

طلحہ محمود اور چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کے درمیان نوک جھونک

این اے ون چترال میں سینیٹر طلحہ محمود کی بھر پور انتخابی مہم جاری

Leave a reply