چین میں کرونا وائرس کی نئی لہر، دوبارہ لاک ڈاؤن کر دیا گیا

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا رکھی ہے، چین نے اگرچہ کرونا پر کنٹرول کر لیا تھا تا ہم اب چین میں پھر کرونا پھیلنا شروع ہو گیا

خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیس سامنے آگئے جس کے بعد چین کی حکومت فوری حرکت میں آئی اور قریبی 11 رہائشی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا،ان علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی وجہ قریبی گوشت مارکیٹ بتائی جا رہی ہے۔ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ان علاقوں میں موجود 9 اسکولوں اور کنڈرگارٹن کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت بند کردیا گیا ہے۔

گزشتہ برس کے اختتام پر سب سے پہلے چین میں مشتبہ بیماری کا پتہ چلا چین میں کورونا سے اب تک 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین کا علاقہ ووہان کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا تھا جہاں حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن رہا اور کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔ 76 روزہ لاک ڈاؤن کے بعد ووہان شہر کا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشہ برس دسمبر 2019 سے چین کے انڈسٹریل شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر کو لپیٹ میں لے لیا تھا،کرونا کا پہلا مریض ووہان میں سامنے آیا تھا جس کے بعد اب دنیا بھر میں لاکھوں افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں

ووہان میں کرونا پھیلنے کے بعد چین نے ووہان میں لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور ووہان کے ساتھ فضائی اور زمینی رابطے منقطع کر دئے تھے،چین نے 23 جنوری کو ہوبی صوبے کے شہر ووہان کا لاک ڈاؤن کیا تھا جسے 76 روز بعد ختم کیا گیا تھا کیونکہ اب ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پایا جاچکا ہے۔

Leave a reply