چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سندھ رجمنٹ کے کرنل ان چیف بن گئے

0
43

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سندھ رجمنٹ کا نیوکرنل انچیف بنا دیا گیا،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا سندھ رجمنٹ کے دوسرے نیوکرنل ا نچیف مقرر ہوئے ہیں کورکمانڈر کراچی اور کورکمانڈر راولپنڈی نے جنرل ندیم رضا کو بیج لگایا،کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا سندھ رجمنٹ کے 13ویں کرنل کمانڈنٹ بن گئے تقریب سندھ رجمنٹ سینٹر حیدرآباد میں منعقد ہوئی،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بیجز لگائے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس موقع پر یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے جنگ اور امن کے دوران انفنٹری کی کارکردگی کو سراہا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان کی دفاعی افواج کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے پوری لگن اور عزم کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے افسران اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے اپنی پوری کوششیں وقف کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ طور پر قابل سپاہی کسی بھی امتحان میں ہمیشہ بڑے وقار اور فضل کے ساتھ چیلنجوں پر قابو پاتا ہے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے لئے دستیاب تربیتی مواقع کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

تقریب میں سندھ رجمنٹ کے حاضر سروسریٹائرڈ افسران، جے سی اوز اور سپاہیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔قبل ازیں چاق و چوبند دستے نے جنرل ندیم رضا چیئرمین جے سی ایس سی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Leave a reply