وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکول کا دورہ،طالبات کے ساتھ فوٹو بنوائی

0
178
maryam school

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر ہسپتال کی سائٹ وزٹ کرنے کے بعد اچانک وحدت کالونی میں بغیر شیڈول گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری گرلز سکول کا دورہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خاموشی سے جاکر کلاس کی طالبات کے ساتھ بیٹھ گئیں جس پر سکول کی طالبات وزیر اعلی مریم نواز شریف کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران اور خوش ہوئیں۔آٹھویں کلاس میں اردو کا دوہرائی ٹیسٹ ہورہاتھا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طالبات سے مضمون کے عنوان کے دریافت کیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کم سن طالبہ نور فاطمہ کے ساتھ ڈیسک پر بیٹھ گئیں اور بات چیت کی ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خالی ریپر دیکھ کر بچیوں کو اپنا کلاس روم صاف رکھنے کی ترغیب دی اور کلاس ٹیچر کو ٹیسٹ اور تدریس کا کام جاری رکھنے کو کہا ۔ طالبہ کی طرف سے درست جواب دینے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سراہا اور پیار کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچیوں سے سکول میں درپیش مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا جس پر بچیوں نے لائبریری ، لیب میں بہتری لانے اور سکول میں تقریبات کرانے کا مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کلاس دہم کے بورڈ امتحانی مراکز کا بھی دورہ کیا اور انتہائی خاموشی سے امتحانی مرکز کا جائزہ لیااور طالبات کو امتحان دیتے دیکھا انہوں نے بچیوں کو ڈسٹر ب کرنے سے روک دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹھویں کلاس کے دوسرے سیکشنز کا بھی دورہ کیا۔ کلاس روم کے دروازوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ا ور دیواریں سیلن زدہ تھی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لائبریری، بیالوجی لیب اور سپورٹس روم کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول کے سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور اسے بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بورڈ گیمز میں پوزیشن لینے والی کھلاڑی طالبات کے ساتھ فوٹو بنوائی اور انہیں آٹو گراف دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول سٹاف کے کہنے پر گروپ فوٹو بنوایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکول کی وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کیے اورہونہار طالبات سے ملاقات اور بات چیت کو خوش کن قرار دیا۔ سابق سینیٹرپرویز رشید، رکن اسمبلی ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

”سڑکیں بحال، پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع،وزیراعلیٰ پنجاب نے دی ڈیڈلائن
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ”سڑکیں بحال……. پنجاب خوشحال“ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹی بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیرومرمت وبحالی کے لئے ڈیڈ لائن دے دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئی اور پرانی روڈز پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایکس لوڈ مینجمنٹ سسٹم کے لئے روڈزپر الیکٹرک کانٹا(Weighing Machine)نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روڈ ز کے زیر تکمیل منصوبے مکمل کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھرکے روڈ برج پررپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے روڈ برج کی تعمیروبحالی کے لئے سروے جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیا اور6ماہ میں پنجاب کی 153 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے 5اہم رابطہ سڑکوں پر ایکسپریس وے بنانے کا حکم دیا۔اجلاس میں ملتان، وہاڑی روڈز سمیت دیگر سڑکیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں کوئی بھی سڑک ٹوٹی پھوٹی نہ رہے، سڑکوں کی تعمیر و بحالی جلد مکمل کرائیں گے۔مرکزی رابطہ سڑکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔سڑکوں کی تعمیر وبحالی جلد چاہتے ہیں لیکن معیار پر قطعا سمجھوتہ نہیں ہو گا۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں روڈ رائٹ ایپ کے ذریعے 7948کلومیٹر روڈز سروے مکمل کر لیا گیا۔2000کلومیٹر سڑکوں کو سروے پروفائلو میٹر کے ذریعے کیا گیا۔خود کارسروے میں 100مقررہ پیرا میٹر کے ذریعے روڈز کی حالت کا تعین کیا گیا۔سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان اسمبلی عظمی بخاری، چیف سیکرٹری، چیئرمین بی اینڈ ڈی،سیکرٹری فنانس اوردیگر حکام بھی موجود تھے

پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

مریم نواز کی غیر آئینی ’سلیکشن‘ سے صوبے میں استحکام نہیں آئے گا،بیر سٹر گوہر

مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات،مبارکباد دی

Leave a reply