باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی نیب طلبی پر بیان میں کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے سردار عثمان بزدار کی نیب طلبی پر بلا وجہ طوفان کھڑا کیا ہوا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک نئے تعمیر شدہ ہوٹل نے شراب کے کوٹے کے لیے اپلائی کیا۔کسی بھی ہوٹل کو شراب فروخت کرنے کا لائسنس جاری کرنے کا اختیار صرف ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔ ڈی جی ایکسائز نے ضروری کاروائی کے بعد مذکورہ ہوٹل کو لائسنس جاری کر دیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر اس بات کا چرچہ ہونے کے بعد ڈی جی ایکسائز نے فائل وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجی۔ وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ سے فائل اس نوٹ کے ساتھ واپس بھجوا دی گئی کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں۔ ڈی جی ایکسائز کی جانب سے مذکورہ ہوٹل کو جاری کیا گیا لائسنس معطل کر دیا گیا۔ ہوٹل کے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالت نے ڈی جی ایکسائز کے فیصلے کو ختم کرتے ہوئے ہوٹل کے حق میں فیصلہ دیا۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے معاملے میں سردار عثمان بزدار پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نیب کے سامنے قابلِ احترام انداز میں پیش ہونگے اور تمام سوالات کے جوابات دیں گے
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس
حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کی ادائیگی کس نے کی؟ نیب نے عدالت میں جمع کروایا جواب
تحریک انصاف کے ایک اور رہنما،رکن قومی اسمبلی نیب کے ریڈار پر
عثمان بزدار کی نیب میں طلبی آ گئی ,نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی, وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس کاغیر قانونی اجرا کرنے پر طلب کیا گیا ہے,وزیراعلی پنجاب کو نیب لاہور نے طلب کیا ہے۔ نیب نے وزیراعلی کو کاغذات ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اپوزیشن رہنماوں پر کیسز پر اپوزیشن حکومت پر تنقید کرتی رہتی تھی اب نیب نے وزیر اعلی کو طلب کر لیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا








