بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سات جوان شہید،دہشتگردوں کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟ اہم انکشاف
نوشکی اور پنجگور میں فورسز کے آپریشن میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں کامیاب آپریشن کے بعد فورسز کا کلیئرنس آپریشن ہوا نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد نوشکی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 9 ہوگئی،حملہ ناکام بنانے کے دوران ایک افسر سمیت 4 بہادر سپوت شہید ہوئے،

پنجگور میں فرار دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے پنجگور میں اب تک 4 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں سیکیورٹی فورسز نے 4 سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے،پنجگور میں شدید لڑائی کے دوران 3 فوجی جوان شہید اور4 زخمی ہوئے،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان،بھارت میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں رابطے کو روکا ہے دہشتگردوں کو بھارت اور افغانستان سے کنٹرول کیا جارہا تھا، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشگردوں کےخلاف بڑی کامیابی مل گئی

دوسری جانب دہشت گردو ں کے زیراستعمال اسلحہ اور جوتے امریکی ساختہ ہیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردحملوں کی اطلاع تھی،ہم نے صوبوں کو آگاہ کردیا تھا،چیف سیکریٹریز کو بھی ممکنہ حملوں سے آگاہ کیاتھا،دہشت گردوں کے زیراستعمال وہی اسلحہ ہے جوافغانستان میں چھوڑا گیا، افغانستان اوربھارت میں ٹی ٹی پی دوبارہ سے رابطوں میں ہے، نوشکی میں ہنگامی طور پر موبائل فون سروس معطل کر رہے ہیں ،سیکیورٹی فورسز دہشت گردو ں کو ختم کرکے ہی دم لیں گی،

وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں متاثرہ علاقوں کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے کارروائی میں ایف سی کے 12اہلکار زخمی ہوئے ہیں 4سے5دہشت گرد بازار کی طرف فرار ہوئے اورزندہ ہیں متاثرہ علاقے میں بازار بند ہے جلد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے گا،نوشکی میں 4جوان شہید ہوئے،پنجگور میں آپریشن جاری ہے،رات سے آپریشن جاری تھا ،جائزہ لے رہے ہیں ،جلد آگاہ کیاجائے گا،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا، قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے جو ہماری حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،نوشکی میں 9اور پنجگو ر میں 6دہشت گرد ہلاک ہوئے نوشکی میں 4جوان شہید ہوئے سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتی،پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے دونوں حملے پسپا کر دئے گئے، رات دیر گئے دہشت گردوں کے حملے کو ہماری عظیم افواج نے ناکام بنایا،یہ بڑی عظیم کامیابی ہے جو پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف حاصل کی ہے

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتے،قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے،وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

ن لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے نوشکی اور پنجگور میں جس جرات سے دہشتگردوں کے حملہ ناکام بنائے وہ قابل تحسین ہے لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں سے یہ سوال پوچھنا بنتا ہے کہ بلوچستان جہاں مکمل امن بحال ہو چکا تھا وہاں کچھ عرصے سے دہشتگردوں کو کیونکر منظم ہو کر کاروائیاں کرنے کا موقع مل رہا ہے؟

وزیراعظم آزاد کشمیرنے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حملہ ناکام بنانے پر ایف سی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے،بلوچستان میں امن قائم کرنے میں پاک فوج کا کردار مثالی ہے،

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملوں کی کوشش کی مذمت کی ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار نےدہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔قوم کو سیکورٹی فورسز کی جرات پر ناز ہے۔دشمن بزدلانہ کارروائیوں کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے۔دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے ایف سی کیمپ حملے میں اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کر سکتے سیکیورٹی فارسز دہشت گردی کے خلاف تاریخ رقم کر رہی ہیں دہشت گرد یاد رکھیں،مقابلہ دنیا کی بہترین فوج سے ہے،

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں نے سیکورتی فورسز کے کیمپوں پرحملے کیے پاک فوج نے دونوں حملے ناکام بنا دئیے ۔جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا ۔ نوشکی میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر زخمی ہو گیا ۔

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

Shares: