کرونا سے جاں بحق خاتون کی دو بیٹیوں، بیٹے سمیت کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

کرونا سے جاں بحق خاتون کی دو بیٹیوں، بیٹے سمیت کتنے افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں کرونا سے ہلاک ہونے والی خاتون کے 2 بیٹیوں اوربیٹے سمیت لواحقین میں 7 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ 7 افراد کے کرونا کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، مزید افراد کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے

ڈپٹی کمشنر کے مطابق وفات پا جانے والی خاتون کے داماد محمد اکبر ول گل خان، بیٹی سعیدہ بیگم زوجہ محمد اکبر،بھائی کے بیٹے اکرام الحق ولد نسیم الحق،محمد قاسم میں کرونا کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون کی د وبیٹیوں کوثر زوجہ خان شہزاد،جمیلہ زوجہ زبیر اور بیٹے محمد اقبال ولد مبارک شاہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.

قبل ازیں چکدرہ ضلع دیر لوئر سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ سہیل فاروق میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جو کراچی سے واپس آیا تھا.

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے 26 گھروں کو ہوم قرنطینہ قرار دیا ہے؛ ہوم قرنطینہ میں 23 خواتین، 39 مرد اور 22 بچے شامل ہیں وزارت داخلہ کی طرف سے موصول لسٹ میں ابھی تک 2188 افراد کی سکریننگ مکمل ہو چکی ہے؛انٹری پوائنٹس اور اور ضلع کے اندر مختلف ٹیموں نے 728 مزید افراد کو سکریننگ کے پراسس سے گزارا ہے؛ سکریننگ کے پراسس سے گزرنے والے افراد میں 38 ابوظہبی، 51 سعودی عرب، 2 عمان سے آئے ہیں، جن میں کورونا بیماری کے علامات نہیں پائے گئے؛ مختلف ٹیموں نے دیگر شہروں سے آنے والے 219 افراد کی بھی سکریننگ مکمل کی ہے ان میں 15 کراچی، 25 کشمیر اور 76 راولپنڈی سے آئے ہوئے ہیں

لوئردیر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر زیارت تالاش کا پورا گاوں سیل کردیا گیا ہے. یہ اقدام ایک خاتوں کا کرونا ٹسٹ پازیٹیو آنے پر اٹھایا گیا،زیارت 25 مارچ کو زیارت تالاش سے تعلق رکھنے والی 60سالہ خاتون نے پشاور کے ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا ،خاتون عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آئی تھی، سپتال میں فوتگی کے بعدان کا کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا

اس سے قبل مردان کی یونین کونسل منگا کو بھی سیل کیا گیا تھا وہاں پہلی ہلاکت کے بعد 39 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، مردان کے ایم پی اے میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

واضح رہے کہ مردان کی یونین کونسل منگا میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے جس کے بعد یونین کونسل کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، منگا یونین کونسل کو 19 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا گیا تھا، منگا میں ہلاکت کے فوری بعد ضلعی انتظامیہ مردان نے اس علاقے کو حساس ترین قرار دے کر لاک ڈاؤن کر دیا تھا ڈپٹی کمشنر مردان نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ علاقے میں کسی کو اندر باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی

Comments are closed.