کرونا امیر غریب نہیں دیکھتا،ہمارے پاس ایمان کی بڑی قوت ہے، ڈیم فنڈز کے خرچ بارے وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

کرونا امیر غریب نہیں دیکھتا،ہمارے پاس ایمان کی بڑی قوت ہے، ڈیم فنڈز کے خرچ بارے وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کے پیسے محفوظ ہیں،کرونا کسی کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے،

وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایمان کی بہت بڑی قوت ہے، دیکھنا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ کتناعرصہ جاری رہتی ہے، ہم سب نے مل کر کورونا کا مقابلہ کرناہے، کورونا امیر اورغریب میں فرق نہیں کرتا، کسی کوبھی نشانہ بناسکتاہے.جتنے مشکل حالات ہوں گے، میری توجہ ان بے سہارا لوگوں کے لئے تیز رفتار سے بڑھے گی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کوگھروں میں رکھنا ہےتوکھانا بھی دینا ہوگا، احساس پروگرام کے ڈیٹاکے ذریعے لوگوں کوکیش ٹرانسفرکریں گے، ہمارے پاس ایک کروڑ20 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہیں، کورونا ٹائیگرفورس یونین کونسل میں مستحقین کا پتا لگائے گی. لاک ڈاؤن کی وجہ سے 8 سے10کروڑ لوگ بری طرح متاثرہوں گے، ہم نےفیصلہ کیا ہے150 ارب روپے لوگوں کو کیش ٹرانسفر کریں

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا، اٹلی اوراسپین میں حالات بہت خراب ہیں، حکومت تنہا نہیں، پوری قوم سے مل کر کورونا کوشکست دیں گے، معاشی مشکلات کے باوجود ملکی تاریخ کاسب سےبڑاپیکج 8ارب ڈالردیا، میں پہلےبھی فنڈریزنگ کرسکتاتھا لیکن ہم نےتیاری کی، فنڈ ان پرخرچ ہوگا جو کورونا وائرس کی وجہ سے بےروزگار ہوگئےہیں، پیسہ ان لوگوں پرخرچ ہوگاجو رجسٹرڈنہیں ہیں، امریکا اور یورپ میں مزدور رجسٹرڈہیں ان کی سوشل سیکیورٹی ہے لیکن پاکستان میں80فیصد مزدور رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈزکے پیسے محفوظ ہیں ،ڈیم فنڈزکے پیسے سابق چیف جسٹس نے اکٹھے کیے،کوئی استعمال نہیں کرسکتا، قوم کو ڈیمز کی بھی بہت ضرورت ہے،ڈیم فنڈز کورونا کے خلاف استعمال کرنے کا ابھی سوچا نہیں،امیر لوگوں کو لاک ڈاون کیوجہ سے پریشانی نہیں، غریب لوگ اس مشکل کا شکار ہیں۔ مشکل وقت جب ملک پر آتا ہے تو قوم متحد ہوکر اسکا مقابلہ کرتی ہے۔ عام لوگوں کو گھروں میں رکھیں گے تو انکو راشن بھی دینا پڑے گا،

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہم نے 8ارب ڈالر کا مشکل سے پیکج دیا ہے، ہمارے پاس کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وسائل نہیں ہیں،لوگوں میں ایمان کی قوت بڑی قربانیاں دیتی ہے،ہماری دنیا کے اندر دوسرے نمبر پر نوجوان آبادی ہے،نوجوان بہت بڑی طاقت ہیں،اگر ان کا صحیح استعمال کر سکیں،پاکستان 5 ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ خیرات دی جاتی ہے۔

Comments are closed.