کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے، لندن میں‌ بھی کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور وہاں لاک ڈاؤن نافذ تھا، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی علاج کے لئے لندن میں مقیم ہیں

باغی ٹی وی کو ایک تصویر موصول ہوئی ہے جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف بیٹھے نظر آتے ہیں اور انکے ہاتھ میں کپ ہے، ساتھ خواتین بیٹھی ہیں، انہوں نے کرونا سے بچاؤ کے لئے ماسک پہن رکھے ہیں لیکن نواز شریف نے ماسک بھی نہیں پہن رکھا اگرچہ ساتھ بیٹھی خواتین کے مقابلے میں نواز شریف کو کرونا سے بچاؤ کی زیادہ ضرورت ہے

نواز شریف علاج کے نام پر پاکستان سے گئے تھے، اور کرونا کی وبا کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی ہوئی تو انہوں نے باہر گھومنا شروع کر دیا، اس سے پہلے بھی ان کی ایک تصویر ریسٹورینٹ کی سامنے آئی تھی، اب نواز شریف کی یہ تصویر بھی ایک ریسٹورینٹ کی ہے جس میں انہوں‌ نے کرونا کے حوالہ سے ایس او پیز نظر انداز کر دیئے ہیں

نواز شریف کی تازہ تصویر سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ انکے پلیٹ لٹس کا اتار چڑھاؤ‌ ختم ہو گیا ہے اور انہیں کرونا کی بھی فکر نہیں جبکہ دوسری جانب شہباز شریف لندن سے واپس کر آکر نیب کے ڈر سے دوسری بار قرنطینہ میں بیٹھ چکے ہیں

گزشتہ روز پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے ہیں، عدالت نے نواز شریف کو طلب کیا تھا وہ پیش نہ ہوئے جس پر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہویے

لندن میں میاں نواز شریف چھ ہسپتالوں میں بیالیس دفعہ طبی معائنہ کروانے گئے،اس کے بعد کرونا لاک ڈاؤن ہو گیا اور نواز شریف کے علاج بارے خاموشی ہو گئی، برطانیہ میں کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن اور ہسپتالوں کو عام مریضوں کے لئے بند کیے جانے کا فیصلہ میاں نواز شریف کا علاج کیسے ممکن بڑا سوال ہے ،اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، فیملی ممبران اور ڈاکٹر عدنان بھی میاں نواز شریف کی صحت بارے خاموش ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے معلومات کے لئے رابطہ کیا تو جواب نہیں دیا جا رہا

شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ لندن گئے تھے لیکن وہ کرونا کے پھیلاؤ کے بعد واپس آچکے ہیں، شہباز شریف کرونا کے حوالہ سے حکومت پر روزانہ تنقید تو کر رہے ہیں لیکن نواز شریف کی صحت بارے وہ بھی خاموش ہیں، مریم نواز نے بھی لندن جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن حکومت نے جانے کی اجازت نہیں دی، مریم نواز نے بھی والد کی صحت بارے ابھی تک کوئی ٹویٹ نہیں کی.

دوسری جانب وفاقی حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لئے برطانوی حکومت کو خط لکھا تھا، نواز شریف کی واپسی کے لئے خط پنجاب حکومت کی سفارش پر لکھا گیا ہے.

خط میں کہا گیا کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں، انہیں واپس بھجوایا جائے، نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے، وزارت خارجہ نے خط برطانوی حکومت کو لکھا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سزا یافتہ مجرم کو واپس بھجوایا جائے تا کہ وہ پاکستان آ کر اپنی سزا مکمل کریں، چار ہفتوں کی ضمانت کا وقت ختم ہو چکا ہے

دوسری جانب مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت کے حوالہ سے دوبارہ عدالت سے رجوع کریں گے

نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی

خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

 

نواز شریف کی صحت بارے مریم نواز نے توڑی خاموشی اور کی بڑی اپیل

Comments are closed.