کرونا کے مریضوں کو ہر گھنٹے بعد "سیلفی” بھیجنے کا حکم نامہ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے قرنطینہ کئے گئے مریضوں کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ ہر گھنٹہ بعد سیلفی بنا کر بھیجیں

یہ احکامات بھارتی ریاست کرناٹک کی حکومت نے جاری کئے ہیں، ریاستی حکومت نے گھروں میں قرنطینہ کئے گئے مریضوں کی صحت یابی کے پیش نظر ہدایت کی ہے کہ وہ ہر گھنٹہ بعد اپنی سیلفی بنا کر بھیجیں، اس ضمن میں ایک موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے، مریضوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ جو سیلفی نہیں بھیجے گا اس کے دنوں میں اضافہ کر دیا جائے گا

کرناٹک کی وزیرصت ڈاکٹر کے سدھاکر نے گھروں میں قرنطینہ کئے گئے افراد کو سختی سے کہا ہے کہ وہ سیلفی بھیجیں ، اگر ایک دن میں ایک بھی سیلفی نہ آئی تو انہیں گھر سے نکال کر قرنطینہ سنٹر بھجوا دیا جائے گا، وزیر صحت کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ کے ذریعے ہم مریض کی نقل و حرکت جان سکیں گے اس کے مقام کا بھی پتہ چل جائے گا کہ وہ کہاں ہے، صبح سات بجے سے لے کر رات 10 بجے تک ہر گھنٹے میں لازمی سیلفی بھیجنی ہو گی.

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

وزیر صحت کا کہنا ہے کہ جو مریض سیلفی نہین بھیجے گا وہاں محکمہ صحت کی ٹیم جائے گی اور مریض کو گھر سے سنٹر منتقل کر دے گی.

Shares: