کرونا لاک ڈاؤن، قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

0
42

کرونا لاک ڈاؤن، قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالہ سے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

قومی رابطہ کمیٹی آج لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوں گے،اجلاس میں ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کو روکنے پر بھی بات چیت ہو گی، اجلاس میں شہریوں کو ریلیف دینے کے حوالہ سے بھی جائزہ لیا جائے گا، معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا اجلاس میں رپورٹ پیش کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ بھی لاک ڈاؤن کے حؤالہ سے اپنا موقف دیں گے.

گذشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی صورتحال،زمینی حقائق مدنظررکھتے ہیں اہم فیصلےکرنے جارہے ہیں۔

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

لاک ڈاؤن ،امداد دینے کے بہانے حکومت نے غریبوں سے 9 کروڑ وصول کر لیے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے مسائل کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی ، حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس اوپیز تیار کرلئے ہیں، عوامی نمائندگان ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متحرک کردارادا کریں.

احسن اقبال کا احساس پروگرام بارے جھوٹ، باغی ٹی وی نے کیا بے نقاب

Leave a reply