کورونا نے دنیا کو احساس دلایا انسانیت سب سے پہلے ہے عتیقہ اوڈھو

0
23

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھوکا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس احساس دلاتا ہے کہ انسانیت سب سے پہلے ہے۔

باغی ٹی وی : عتیقہ اوڈھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس بحران سے دوچار پڑوسی ملک بھارت کے لیے دُعائیہ پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے تمام اختلافات کو فراموش کریں اور وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی سطح پر متحد ہوجائیں۔


اداکارہ نے کہا کہ اس وائرس نے ہمیں اس بات کا احساس دلایا ہے کہ ہمیں معاشرتی یا سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ سب سے پہلے انسانیت ہے انسانیت رنگ و نسل ،سیاست اور مذہب سے بالاتر ہے-

عتیقہ اوڈھو نے پڑوسی ملک بھارت کے لیے خصوصی دُعا بھی کی اور ہیش ٹیگ #AllahKnowsAll بھی استعمال کیا-

واضح رہے کہ بھارت کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کی وبا کا قہر جاری ہے اور اس میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت اس وقت دنیا میں کورونا کے پھیلاؤ کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے-

بھارت کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بستر، آکسیجن، ڈاکٹر، دوا سب کم پڑگئے ہیں جبکہ مرنے والوں کے لیے شمشان گھاٹوں میں لکڑیاں، قبرستانوں میں جگہ ختم ہوگئی، میتوں کو اجتماعی طور پر سپرد خاک کرنے کی نوبت آگئی ہے-

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے کورونا کے جلد مکمل خاتمے کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں جن میں پاکستانی شوبز ستارے بھی شامل ہیں-

بشریٰ انصاری کی پاکستانی عوام سے بھارتیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی اپیل

کورونا سے تباہ حال بھارت کے لئے پاکستانی فنکار دعاگو

کورونا وبا: آپ ہماری تمام دعاؤں میں شامل ہیں فیصل قریشی کا بھارتیوں کو پیغام

Leave a reply