کرونا ریلیف فنڈ میں کتنی رقم ہو چکی ؟ فیصل جاوید نے بتا دیا

0
35

کرونا ریلیف فنڈ میں کتنی رقم ہو چکی ؟ فیصل جاوید نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کورونا ریلیف فنڈ کے تازہ اعدادوشمارجاری کردیے

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک تین ارب روپے سے زائد جمع ہوچکے ہیں،اس عظیم مقصد کیلئے امداد دینے والوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں،

 

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ ہم مل کر ہی اس مشکل کا مقابلہ کرسکتے ہیں،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کیا تھا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

 

Leave a reply