کرونا وائرس سے ہونیوالے نقصان پر جرمنی نے چین کو بل بھجوا دیا

کرونا وائرس سے ہونیوالے نقصان پر جرمنی نے چین کو بل بھجوا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کس نے پھیلایا ،ایک دوسرے پر الزامات تو لگائے جا رہے ہیں لیکن واضح نہیں ہو سکا، البتہ ایک چیز سامنے ہے کہ کرونا چین کے ووہان سے پھیلا

چین کے ووہان سے وائرس پھیلنے پر امریکہ سمیت کئی ممالک چین پر کڑی تنقید کر رہے ہیں، امریکہ کی جانب سے تنقید کے بعد اب جرمنی نے چین کو کرونا کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے 130 ارب یورو کا بل بھیج دیا ہے۔

امریکا، فرانس اور برطانیہ کے بعد اب جرمنی نے بھی چین کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ملک میں ہونے والے نقصان کی مد میں 130ارب یورو کا بل بھیج دیا۔ جرمنی کی جانب سےایسے وقت میں بل بھیجا گیا جب چین کورونا سے ہونے والے نقصان کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ ابھی تک وبا کے پھیلنے کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق معلومات پر زیادہ سے زیادہ شفافیت دکھائے،اس ہلاکت خیز بیماری کا آغاز کیونکر ہوا اس بارے میں بحث کا آغاز ہو چکا ہے ۔

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

واضح رہے کہ کورونا کی وبا چین کے شہر وہان سے شروع ہوئی اور اب یہ پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔جرمنی میں کرونا وائرس سے اب تک 4ہزار 706افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 91ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں لیکن کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے نظامِ زندگی مفلوج ہے اور اب تک جرمنی کی معیشت کا بہت زیادہ نقصان ہوچکا ہے۔

Comments are closed.