کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے بعد سعودی عرب نے بھی مانگی چین سے مدد

0
50

کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امریکہ کے بعد سعودی عرب نے بھی مانگی چین سے مدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے امریکہ کے بعد سعودی عرب نے بھی چین سے مدد مانگ لی

سعودی عرب کے فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے چینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا- شاہ سلمان نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے انتھک جدوجہد اور کامیابی ملنے پر چینی صدر کو مبارک باد دی-

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ چین نے کرونا بحران سے نمٹنے کے سلسلے میں منفرد تجربہ کیا ہے اور چین کا یہ کارنامہ قابل تحسین ہے۔اس سے کرونا کی وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں ساری دنیا کو فائدہ پہنچے گا.

چینی صدر نے سعودی عرب اور چین کے مضبوط تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا -چینی صدر نے سعودی فرماں روا کو اطمینان دلایا کہ بیجنگ کورونا کی وبا پر قابو پانے پر مامور سعودی عرب کے صحت اداروں کے ساتھ ہر طرح سے تعاون کرے گا.

قبل ازیں سعودی عرب میں کرونا وائرس کے 24 گھنٹوں میں مزید 92 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد سعودی عرب میں مریضوں کی تعداد 1104 ہو گئی ہے،سعودی وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں سے 10 بیرون ممالک سے آئے جبکہ 82 مریض مقامی ہیں اور لوکل ٹرانسمیشن کے ذریعے کرونا میں مبتلا ہوئے

دوسری جانب مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے مقدس شہر کے تمام قبرستان بند کردیے ہیں۔علاقے میں کرفیو کے مد نظر تدفین کے اوقات جاری کئے گئے ہیں، سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں کرفیو کے حوالے سے میں تدفین صبح 6 سے دوپہر دو بجے تک ہوگی۔ اس سے پہلے اور اس کے بعد تدفین کی اجازت نہیں ہوگی

سعودی عرب کے تمام ریجنوں کے رہائشیوں کے ایک ریجن سے دوسرے ریجن آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے،ریاض، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ داخلہ اور خارجہ پر مکمل پابندی ہوگی نیز مذکورہ شہروں میں کرفیو کا وقت دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا،تینوں شہروں کے رہائشی شہر سے باہر نہیں جاسکتے نہ کوئی باہر سے شہر میں داخل ہوسکتا ہے

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے-دوسری بار خلاف کرنے پر 20 ہزار اور تیسری مرتبہ 20 دن جیل ہوگی۔ کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا صرف اس صورت میں نہیں ہو گی جب کوئی شدید ایمر جنسی میں ہو گا، ہسپتال جا رہا ہو گا یا ایمرجنسی نوعیت کا کام ہو گا.

Leave a reply