کرونا وائرس،بحران سے کیسے نمٹا جائے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

0
34

کرونا وائرس،بحران سے کیسے نمٹا جائے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزاور کرونا سے بچاؤ سے مشاورت کے لئے وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس اتوار کو بنی گالہ میں دن 3 بجے ہو گا، جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کریں گے، اجلاس کے لئے حکمران جماعت کے رہنماؤں کو آگاہ کر دیا گیا ہے،

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کرونا سے نمٹنے کے لیے لانگ ٹرم پالیسی پر مشاورت کریں گے، تحریک انصاف کی کور کمیٹی کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق تجاویز دے گی۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن، معیشت، سیاسی جماعتوں کے تعاون پر بھی بات ہوگی، کرونا سے نمٹنے کے لیے ملکی صلاحیت، غیر ملکی تعاون پر مشاورت کی جائے گی.

کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ اور سندھ،پنجاب، خیبر پختونخواہ کے گورنر بھی شریک ہوں گے، انہیں بھی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے.

کرونا وائرس نے پنجاب میں سپیڈ پکڑ لی، کرونا وائرس سے پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہو گئی ہے جس کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر 5 اور پاکستان میں 11 ہلاکتیں ہو گئی‌ ہیں

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے،22 سالہ نوجوان فیصل آباد میں کرونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا، اس سے قبل لاہور میں 3 اور پنڈی میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب نے کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے بتایا کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے اسوقت 490 کیسز ہیں، ڈی جی خان قرنطینہ میں 207،ملتان قرنطینہ میں 46، لاہور 115 ، گجرات 48،گوجرانوالہ 9، جہلم 19 ،راولپنڈی 14، ملتان 3،فیصل آباد 10، ڈی جی خان 5، منڈی بہاؤالدین 3،سرگودھا،2 ننکانہ صاحب میں بھی کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں

پنجاب کے شہر میانوالی میں بھی کرونا وائر کے 2 جبکہ نارووال، رحیم یار خان، اٹک،بہاولنگر، خوشاب مین کرونا وائرس کا ایک ایک مریض ہے.

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

پنجاب میں کرونا وائرس کا پہلا مریض صحتیاب ہوا ہے مظفرگڑھ کے رجب طیب اردوان اسپتال میں زیرعلاج کرونا وائرس سے متاثرہ پہلی خاتون صحتیاب ہوگئیں جنہیں گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply