کرونا وائرس، آئندہ 2 ہفتے دردناک،امریکا میں کتنے لاکھ ہلاکتیں ہو سکتی ہیں؟ ٹرمپ بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے امریکیوں کے لئے انتہائی دردناک ہوں گے لیکن ہم بہت جلد کرونا کے خلاف جنگ جیت کر دکھائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران کہا کہ نظر نہ آنے والے دشمن کی وجہ سے امریکا میں اس طرح کی اموات ناقابل یقین ہیں۔ ماہرین نے وبا سے 2 لاکھ تک امریکیوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا، کورونا کے باعث جو صورتحال چل رہی تھی اس سے ہر جگہ پر لوگ مر رہے ہوتے لیکن میری گائیڈ لائن کی وجہ سے اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب اگلے دو ہفتے انتہائی دردناک ہوں گے جس کے لیے ہم سب کو تیار رہنا چاہیے ،مجھے مذہبی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے، امریکی محکمہ خارجہ تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کر رہی ہے۔ 50 ملکوں سے اب تک 25 ہزار امریکیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے، یہ محکمہ خارجہ کا سب سے بڑا آپریشن ہے، امریکی ڈاکٹر اور نرسنگ اسٹاف بھی بہادری سے خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی تمام ریاستوں میں وینٹی لیٹرز سمیت طبی سامان کی کمی پوری کی جا رہی ہے، چند منٹ میں کرونا ٹیسٹ کرنے والی کٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، اگر بر وقت اقدامات نہ کرتے تو 2 ملین تک امریکی ہلاک ہو جاتے، نیویارک میں بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرز، اضافی ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف بھجوا رہے ہیں۔

قبل ازیں امریکی نائب صدر مائیک پنس کا کہنا ہے کہ ہم 51 ممالک سے طبی آلات منگوا رہے ہیں، پورے ملک میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔ امریکیوں سے درخواست ہے ہمیں 30 روز اور دیں، ہم لوگوں نے ہمت نہیں ہارنی، تمام امریکی صدارتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کریں،

امریکی صدر کے مشیر ڈاکٹر فاؤچی نے تصدیق کی کہ امریکا کو کم سے کم ایک لاکھ اموات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جب کہ ایک لاکھ 88 ہزار سےزائد افراد بیمار ہیں۔

دوسری جانب انڈونیشیا اور کانگو میں دو امریکی باشندوں کی کرونا وائرس سے ہلاکت ہوئی ہے،

امریکا میں کرونا وائرس کی وبا میں مبتلا افراد کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ ہسپتالوں میں طبی عملے کو ماسک سمیت حفاظتی سامان کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکی صدر  نے  کہا ہے کہ اگر امریکی شہریوں نے احتیاط نہ کی تو کرونا وائرس انتہائی مہلک ثابت ہوگا

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

امریکی ریاست نیو جرسی میں سیکیورٹی اہلکار بھی کورونا سے محفوظ نہ رہ سکے،ریاست نیو جرسی میں 288 سیکیورٹی اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے،جس کے بعد نیوجرسی میں 2477 اہلکار آئیسولیشن میں چلے گئے،

 

Shares: