کرونا وائرس،بھارت میں بنا 100 بستروں کا پہلا ہسپتال،مودی کہہ رہے ہیں اسے بڑی کامیابی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بھارت میں بڑھتے کیسز کے بعد جہاں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا وہیں ممبئی میں 100 بستروں کا ہسپتال بھی بنا دیا گیا
بھارتی وزیراعظم مودی کی اپیل پر ایک فاؤنڈیشن نے ممبئی میں ہسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں کرونا کے مریضوں کا علاج کیا جائے گا، مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ نے مودی سرکارکو مختلف شہرون میں شہریوںکو کھانا مفت فراہم کرنے اور دیگر اقدامات کے لئے 5 کروڑ روپے کا فنڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے،
ممبئی میں دو ہفتوں میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہسپتال تیار کیا گیا،اس کا خرچ ایک فاؤنڈیشن برداشت کرے گی.اس ضمن مین مختلف فاؤنڈیشن نے اشتراک سے کام شروع کیا ان میں ریلائنس فاونڈیشن، ریلائنس رٹیل، جیو، ریلائنس لائس سائنسز، ریلائنس انڈسٹریزاور ریلائنس کے چھ لاکھ ممبرا ن بھی شامل ہیں جنہوں نے کرونا کے خلاف اقدامات کئے ہیں. ممبئی میں بننے والا یہ پہلا بھارتی ہسپتال ہے جو کرونا کے مریضوں کے لئے بنایا گیا ہے اور اسے مودی سرکار بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے.
دوسری جانب ریلائنس فاونڈیشن نے ہی کرونا وائرس سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے مختلف شہریوں میں لوگوں کو مفت کھانا مہیا کرنے کا پروگرام بھی بنایا ہے،
واضح رہے کہ بھارت کی 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے پوری طرح سے لاک ڈاون کردیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر ریاستوں نے بھی اپنے کچھ اضلاع میں اسی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضروری ہوتو اضافی پابندیاں بھی نافذ کی جائیں ۔ پڈوچیری ، پنجاب اور مہاراشٹر نے اپنے یہاں کرفیو لگانے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔
تمل ناڈو میں کرونا وائرس کے تین مزید مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 471 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مہاراشٹر ، پنجاب ، ہماچل پردیش ، تلنگانہ ، آندھراپردیش ، کیرالہ ، سمیت متعدد ریاستوں نے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور اپنی سرحدیں بند کردی ہیں۔ مہاراشٹرا اور پنجاب نے پیر کے روز بھی کرفیو کا اعلان کیا تاکہ لوگوں کو یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی نہ کریں
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
خیال رہے کہ گزشتہ برس چین کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب دنیا کے 192 ملکوں تک پھیل چکا ہے جس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 14 ہزار 476 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جب کہ وبا سے متاثر 98 ہزار سے زائد صحتیاب بھی ہو چکے ہیں
بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب؟






