کرونا وائرس،بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی ، بھارت میں کرونا وائرس سے 109 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 4067 ہو چکی ہے.

بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں 690،تامل ناڈو میں 571، دہلی میں 503،تلنگانہ میں 321، راجھستان میں 253،آندھرا پردیش میں 226،گجرات میں 122،اتر پردیش میں 227 مریض ہیں،بھارت کی دیگر ریاستوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے

بھارت میں سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر میں 45 ہو چکی ہیں،گجرات میں 11، دہلی میں 7،تلنگانہ میں 7، مدھیہ پردیش میں 9،پنجاب میں 6،آندھرا پردیش میں 3،ہریانہ، ہماچل پردیش میں ایک ایک،کریالہ میں 2 ، تامل ناڈو میں 5 ، دیگر ریاستوں میں بھی ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

بھارتی میڈیا کے مطابق آنے والے دس دن بھارت کے لئے انتہائی خطرنا ک ہیں،دس دنوں میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار تک جا سکتی ہے.

کرونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں 21 روزہ کرفیو نافذ ہے،شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں،ٹرانسپورٹ، ریل ، فضائی سروس بھی معطل ہے،لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور، کسان متاثر ہوئے ہیں،

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

دوسری جانب بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں 21 ہزار سے زائد کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں 6 لاک 75 ہزار افراد رہ سکتے ہیں، اور وہاں 25 لاکھ لوگوں کو کھانا دینے کی سہولت دی گئی ہے، یہ کیمپ ان افراد کے لئے ہیں جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہو گئے ہیں،

 

https://baaghitv.com/corona-virus-india-mein-muslims-ki-zindgai-ujeeran-bana-di-gai/
Shares: