کرونا وائرس،ایران کئی ملکوں سے بہتر، امریکا ناکامی کا اعلان کرے، ایران نے کی کڑی تنقید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2378 ہو گئی ہے

ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں مجموعی طور پر 32332 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے جن میں سے 2378 افراد جاں بحق اور 11133افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2926 مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی جبکہ 144 افراد کی ہلاکت ہوئی ،کرونا وائرس کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں سے 2893 افراد کی حالت تشویشناک ہے

ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی کا کہنا ہے کہ اب تک ایران میں 50 ملین سے زیادہ لوگوں کی کرونا اسکریننگ کی جا چکی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے شہری گھروں میں رہیں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں بہت سے ممالک سے کافی آگے ہے۔ بہت سے یورپی ممالک ترقی یافتہ ہونے کے باوجود ابھی بھی اس وائرس پر قابو پانے کیلیے ناکام ہوئے ہیں، امریکہ بھی کرونا وائرس پر قابو پانے میں ناکام ہو چکا ہے لیکن وہ اپنی ناکامی کا اعلان نہیں کرتا.

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت روزانہ کورونا وائرس کے لئے 10 ہزار ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں ، جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں روزانہ 7 ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ علی رضا بیگلری کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ امریکہ سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتا ہے، ایران میں پاستور انسٹی ٹیوٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کی گنجائش روزانہ دو ہزار ٹیسٹ تک پہنچ چکی ہے ، اور یہ ایک بڑی تعداد ہے ، یہاں تک کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں بھی روزانہ ہزار ٹیسٹ کروائے جاتے تھے ، جبکہ دو ہفتوں تک ایران نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

Shares: