کرونا وائرس، کیا واقعی ایران میں 210 ہلاکتیں ہوئیں؟ ایران کا موقف بھی آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا کہ ایران میں کرونا وائرس سے 210 افراد ہلاک ہوئے جس پر ایرانی حکام نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ ایران میں 34 ہلاکتیں ہوئی ہیں

ایرانی حکام کے مطابق ملک میں کورونا وائرس 388 مریض ہیں،جن کا علان جاری ہے، برطانوی نشریاتی ادارے نے 210 ہلاکتوں کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ قم میں ایران کی اہم ترین شخصیات بھی وائرس سے متاثر ہیں اور ایران ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے

ایران کا کہنا ہے کہ ہمیں ہلاکتوں کو چھپانے کی ضرورت نہیں، جو مریض ہیں سب سامنے لا رہے ہیں.

ایران میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 7 لیبارٹریز کام کر رہی ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں ان میں اضافہ کیا جائے گا اور لیبارٹری کی تعداد 22 تک ہو جائے گی.

دوسری جانب ایران کے ساتھ ترکی، جارجیا، عراق اور کویت ،پاکستان نے فضائی سفر پر پابندی عائد کی تھی ، اب بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان یعنی خلیج فارس کے تمام ممالک نے بھی ایرانی شہریوں کو اپنی پروازوں میں جگہ دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

افغانستان نے دو دن کے وقفے کے بعدایران کے ساتھ فضائی سفر بحال کر دیا ہے،

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

قبل ازیں ایران میں تعنیات چینی سفیر نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے چین کی پہلی امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے، چینی حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیص کیلئے 5 ہزار کیٹس کو ایران کا عطیہ کیا۔

 

Shares: