کرونا وائرس، پولیس اور ہسپتال انتظامیہ پر پیسے لگانے کا الزام لگانے والے شہری کی نئی ویڈیو آ گئی

0
42

کرونا وائرس، پولیس اور ہسپتال انتظامیہ پر پیسے لگانے کا الزام لگانے والے شہری کی نئی ویڈیو آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہری نے پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے کینسر کے مریض کی وفات پر کرونا کا ظاہر کرنے اور پیسے لینے کے حوالہ سے بیان پر یوٹرن لے لیا ہے

شہری کی نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ غلط بیانی پر معافی مانگ رہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ میرا نام محمد طہ ہے اورمیں اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں

شہری کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے جو ویڈیو بنائی تھی ہسپتال اور پولیس کے مطابق وہ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے،اسکے متعلق سے میرے پاس کوئی ثبوت اور گواہ موجود نہیں،میری غلطی اور لاپرواہی کی وجہ سے وہ ویڈیو بنی.

شہری کا مزید کہنا تھا کہ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ غیر ذمہ دارانہ حرکت کرنے سے پرہیز کریں میں معذرت خواہ ہوں اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں اور معافی کا طلب گار ہوں،

واضح رہے کہ اس شہری کی سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اسکا کہنا تھا کہ میرے کزن کو کینسر تھا اور جب وہ فوت ہوا تو اسکو کرونا کا مریض ظاہر کیا گیا، بعد میں جنازے کے لئے پولیس نے بھی پیسے لئے کرونا آیا تو لوگوں کا مرنا بہت مشکل ہو گیا ہے، ہسپتال انتظامیہ کرونا کے علاوہ بھی کسی مرض سے فوت ہونے والے کی باڈی کو ضبط کر لیتی ہے اور کسی نا معلوم مقام پر تدفین کر دی جاتی ہے، ہمارے ہاں ایسا ہوا کہ ہم کزن کا 15 سال سے کینسر کا علاج کروا رہے تھے اس کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، جب ان کی ہسپتال میں موت ہوئی تو ہسپتال انتظامیہ نے انکی ڈیڈ باڈی کو شاپنگ بیگ میں بند کر دیا،

دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

متاثرہ شہری کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک لاکھ روپے کے عوض ہم نے ڈیڈ باڈی کو وہاں سے لیا،پولیس والواں نے نماز جنازہ کی ادائیگی کی اجازت دینے کے لئے 20 ہزار لئے ، امام صاحب بھی کوئی نماز جنازہ پڑھانے کے لئے تیار نہیں تھے، رات ساڑھے گیارہ بجے نماز جنازہ ادا کی گئی

تاہم اب اس شہری نے اپنے پہلے ویڈیو بیان سے یوٹرن لے لیا ہے

کینسر کے مریض کی موت ہوئی تو کرونا ظاہر کر دیا گیا، کتنی رقم بٹوری گئی؟ شہری پھٹ پڑا

Leave a reply