کرونا وائرس سے اسرائیل میں پہلی ہلاکت، مجموعی مریض کتنے؟

0
55

کرونا وائرس سے اسرائیل میں پہلی ہلاکت، مجموعی مریض کتنے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے اسرائیل میں پہلی ہلاکت ہوئی ہے

اسرائیلی وزیر صحت نے جمعہ کو کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کی ہے،اسرائیل میں ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 88 برس تھی اور وہ مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھا،ہلاک ہونے والے مریض کو دل کی بیماری بھی تھی اسے ایک ہفتہ قبل کرونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.

اسرائیل میں کرونا وائرس کے 705 مریض سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے اور 15 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں.

اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیل میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جمعرات سے 7 دن کے لئے اسرائیل کو مکمل بند کرنے کا اعلان کیا تھا،نتین یاہو کا کہنا تھا کہ حکومت ہنگامی حالت کے لئے قوانین کا نفاذ کرے گی، شہریوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی، شہری صرف کھانا اور دوائیاں لینے کے لئے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں.

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

اسرائیل نے گزشتہ ہفتے تمام ملک میں اسکولوں اور جامعات کی بندش کا حکم دیا تھا تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور ملک کے اکثر علاقوں میں اس حکم کی تعمیل کی گئی لیکن قدامت پسند یہودیوں کے علاقے ہریدی میں اب بھی کچھ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں

Leave a reply