کرونا وائرس،سندھ میں بس اڈوں پر حفاظتی انتظامات،بچاؤ کی مہم کا آغاز

0
34

کرونا وائرس،سندھ میں بس اڈوں پر حفاظتی انتظامات،بچاؤ کی مہم کا آغاز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں انٹرا سٹی بس اڈوں پر کرونا سے بچاؤ کے لیے مہم کا آغاز کردیا.

ترجمان وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق کراچی, لاڑکانہ,سکھر, حیدرآباد, سمیت تمام اضلاع میں کورونا سے بچاؤ کہ لیے مہم شروع کی گئی ہے,ڈرائیور, مسافر,اور کندیکٹرون کی حفاظت کہ لیے ٹاور پرمحکمہ کی جانب سے آگاہی مہم شروع کی گئی,ھاتھ دھونے کہ طریقے اور صفائی ستھرائٰی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے,

ترجمان اویس شاہ کے مطابق شہریوں میں آگاہی کے متعلق پمفلیٹ تقسیم کیے جارہے ہیں,شہریوں کو مفت ماسک تقسیم کے ساتھ سینٹائزر کا استعمال بتایا جارہا ہے,سیکریٹری آرٹی اے نظر شاہانی,پی ٹی اے,کراچی ٹرا نسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کے ہمراہ پمفلیٹ ماسک تقسیم کررہے ہیں,مسافروں کی اورلوڈنگ سےگریزاوراحتیاط کرنے کی بھی ہدایت کی گئی

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں کو یکم جون کو کھولنے کا اعلان کیا تھا، 30 مئی تک سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے.

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں

Leave a reply