سنی کانفرنس ہو گی،شرکا‌ میں سے ایک کو بھی کرونا ہو جائے تو مجھے پھانسی دے دی جائے، علامہ اشرف جلالی

0
45

سنی کانفرنس ہو گی،شرکا‌ میں سے ایک کو بھی کرونا ہو جائے تو مجھے پھانسی دے دی جائے، علامہ اشرف آصف جلالی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ علامہ اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ سنی کانفرنس میں کسی ایک بندے کو بھی کرونا ہو جائے تو مجھے پھانسی دے دی جائے

علامہ اشرف جلالی کا کہنا تھا کہ پاکستان سنی کانفرنس لاہور میں ہو گی ،کرونا کا رونا رویا جا رہا ہے، اس سے کافی لوگوں کو شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں، صراط مستقیم یونیورسٹی گراؤنڈ میں 21 مارچ کو آل پاکستان سنی کانفرنس منعقد ہو گی، اس سلسلہ میں حکومت کا اگر معاملہ گارنٹی کا ہے تو میں گارنٹی دیتا ہوں میں توحید پرست ہون، میں لکھ کر دوں گا کہ ایک کو بھی اس اجتماع کی وجہ سے کرونا لگ جائے گا مجھے پھانسی دے دی جائے

سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی

سندھ حکومت کے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کیی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 50 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ان میں 25 کراچی اور ایک حیدر آباد کا ہے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے.تمام افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،

کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

سندھ میں نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہو گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں

Leave a reply