کرونا وائرس کا خطرہ، بلوچستان حکومت نے مانگی عالمی اداروں سے مدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت اور عالمی اداروں سے مدد مانگ لی

ڈی جی ہیلتھ شاکر بلوچ نے وفاقی حکومت اور عالمی اداروں سے مدد مانگی ہے، ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے آلات نہیں اور وسائل بھی نہیں کہ انہیں خریدا جائے، عالمی ادارے یونیسف سمیت دیگر سے کہا گیا ہے کہ کٹس، ماسک وغیرہ فراہم کی جائیں

ایران کے ساتھ بلوچستان کا طویل بارڈر ہے ، ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے. پاک ایران سرحد تیسرے روز بھی بند ہے.

ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

کرونا وائرس سے چین میں مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار چھ سو تریسٹھ ہو گئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق پانچ سو آٹھ کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن میں ہیں۔ جن کا گھروں سے نکلنا بند کر دیا گیا ہے وہاں سب کچھ بند ہے.

دوسری جانب دنیا کے تیس ممالک کرونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مزید 60 شہریوں میں کرونا وائرسکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی، جنوبی کوریا میں کرونا سے آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاپان میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد چار ہو گئی۔ اٹلی میں کرونا سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کویت، اومان، بحرین، عراق، افغانستان میں کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

کرونا وائرس عالمی وبا بن سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو خبردار کر دیا

Shares: