مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عبا س نے کہا ہے کہ پھر ہائیکورٹ نے آج ملاقات کا حکم دیا تھا، صبح 9 بجے سے آئے ہیں، ملاقات نہیں کرائی گئی
میڈیا سے بات کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہائیکورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، اس ملک میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی،پنجاب میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا، یہ کیسی جمہویت ہے، لوگوں کا ووٹ چھین کر حکومت بنائی گئی،1970 کے بعد 9 فروری کو عوام کی بات کو نہیں مانا گیا، اب عوام نے ووٹ دئیے ہیں لیکن قبول نہیں کیا گیا، قانون کی حکمرانی کھو چکے ہیں، سیاسی حکومت ایسی بنائی گئی ، کون یہاں انویسٹ کرے گا، پاکستان اور مشکلات کا شکار ہوگا، پہلے ہی مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، لوگ مہنگائی کی چکی پس رہے ہیں،قیدی کا بھی قانونی حق ہے کہ ملاقات کرائی جائے، کورٹ کے آرڈر کو پاوں تلے روندا جارہا ہے،
علامہ راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنایا گیا، پاکستان ایک مسلم ملک بنا تھا، پاکستان کو دیکھیں اور بھارت کو دیکھیں، بھارت دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بننے جارہا ہے،فلسطین پر جارحیت ہے، پاکستان کہاں ہے، 1970 میں آپ نے عوامی مینڈیٹ قبول نہیں کیا تو پاکستان ٹوٹ گیا، پاکستان کی عوام کو جدا کردیں گے تو پاکستان کیسے باقی رہے گا، تمام پاکستانی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں،
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم








