وضاحت دیں کہ نادرا کس طریقہ کار کے تحت ٹرانسجینڈر کا تعین کررہا ہے؟ عدالت

0
44
wifaqi shari adalat

وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت ہوئی

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ نادرا ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈرعورت کا تعین کیسے کرتا ہے؟ اس پر وکیل نادرا نے عدالت میں کہا کہ نادرا ریگولیشن 13 ٹرانسجینڈر ایکٹ کے آنے سے غیر مؤثر ہوگیا ہے ایکٹ 2018 سے پہلے ٹرانسجینڈرز مرد اور ٹرانسجینڈر خاتون کا شناختی کارڈ بنتا تھا، ٹرانسجینڈر ایکٹ کے اجرا کے بعد شناختی کارڈ پر ٹرانسجینڈر کے لیے ’ایکس‘ لکھا جاتا ہے

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نادرا نے ٹرانسجینڈرخاتون اور ٹرانسجینڈر مرد کی تعریف کیسے بنائی عدالت کو وضاحت دیں کہ نادرا کس طریقہ کار کے تحت ٹرانسجینڈر کا تعین کررہا ہے ؟ ٹرانسجینڈر قانون سے کتنے افراد کو فائدہ پہنچایا گیا ہے؟ اب تک ٹرانسجینڈر ایکٹ سے فائدہ پہنچنے والوں کی تعداد صفر بتائی گئی ہے

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت انسانی حقوق ٹرانسجینڈرز کا معاملہ سنجیدگی سے دیکھے عدالت نے ٹرانسجینڈرکی تعریف پر شناختی کارڈ بنانےکے طریقہ کار پررپورٹ 15 دن میں طلب کرلی

ہم جنس پرستی کے مکروہ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش شرمناک ہے، تنظیم اسلامی

خواجہ سرا کے ساتھ بازار میں گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

 پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی بھی ٹرانسجینڈر بل کو دیکھ کر خاموش نہ رہ سکے

Leave a reply