عدالت نے طلب کیا، تو سی سی پی او نے پیشی سے قبل ہی بیان پر معافی مانگ لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے موٹر وے پر زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
عمر شیخ کا کہنا تھا کہ میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معافی چاہتا ہوں۔ اپنی بہنوں بھائیوں اور سوسائٹی سے معافی مانگتا ہوں میرا کوئی بھی غلط تاثر نہیں تھا، تہہ دل سے اپنی بہن جس سے زیادتی ہوئی، معذرت کرتا ہوں، ان تمام طبقات سے جو غم و غصے میں ہیں ان سے بھی معافی مانگتا ہوں
https://twitter.com/emergingPak001/status/1305413733380960256
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، سی سی پی او لاہور سے متنازع بیان پر 7 دن میں جواب طلب کر لیا ہے، ان کا جواب آنے کے بعد قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
سی سی پی او کے متنازعہ بیان پر شہریوں میں غم و غصہ پایا جاتا تھا .شہریوں نے اور اپوزیشن جماعتوں نے سی سی پی او کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا، اس ضمن میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تھے
واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور کو لاہور ہائیکورٹ نے آج طلب کر رکھا ہے، چیف جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او کے بیان پر پوری کابینہ کو معافی مانگنی چاہیے تھی،کابینہ سی سی پی او کے بیان پر معافی مانگتی تو قوم کی بچیوں کو حوصلہ ہوتا،
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے وزرا سی سی پی او کو بچانے میں لگ گئے لگتا ہے سی سی پی او لاہور وزرا کا افسر ہے ،اتنا بڑا واقعہ ہوا لیکن حکومت کمیٹی کمیٹی کھیل رہی ہے ،وزرا کے مشیران موقع پر جاکر تصاویر بنوا رہے ہیں ،وزیر قانون کا کیا کام ہے تفتیش کرنا ؟وزیر قانون کو کیا تفتیش کا تجربہ ہے ؟وزیر قانون کس حیثیت سے کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں ؟
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیسی تفتیش کی جارہی ہے کہ محکمہ کا سربراہ مظلوم کو غلط کہنے پر تل جائے،
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم
درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی
زیادتی کے مجرموں کو خصوصی عدالت کے ذریعے فی الفور سزا دی جائے،کل مسالک علماء بورڈ
آبروریزی کے بڑھتے واقعات کسی بڑی تباہی کی نشاندہی کر رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
پنجاب پولیس کی اعلیٰ کارکردگی،موٹروے زیادتی کیس کے ملزم تیسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی، واحد عینی شاہد نے کیا منظر دیکھا؟ بتا دیا
قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا سی سی پی او لاہور کی برطرفی کا مطالبہ
سی سی پی او لاہور کو نشان عبرت بنایا جائے،اسکے ہوتے ہوئے عورت محفوظ نہیں رہ سکتی، مریم اورنگزیب
خاتون سے زیادتی کے بعد پولیس کو ہوش آ گیا،لاہور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس تعینات
زیادتی کے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا کیلئے آواز اٹھائی ہے،فیصل واوڈا
موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت، دو مشتبہہ ملزمان گرفتار
سی سی پی اوکے ہاتھوں عوام کا جان و مال محفوظ نہیں،اسکو کیوں لگایا گیا؟ رانا ثناء اللہ کا انکشاف
سائیں بزدار کی نااہلی،موٹروے زیادتی کیس،3 روز گئے، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے
موٹروے زیادتی کیس،تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عدالت میں درخواست دائر
موٹروے زیادتی کیس، ملزم کی گرفتاری کی خبر پر آئی جی پنجاب میدان میں آ گئے
موٹروے زیادتی کیس، متاثرہ خاتون سے بیان ریکارڈ کرنے کیلئے پولیس کا رابطہ،خاتون نے کیا دیا جواب؟
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔
موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے۔