سی پیک اور گوادر پورٹ کی سیکورٹی، نیول چیف نے کیا دبنگ اعلان

0
106

سی پیک اور گوادر پورٹ کی سیکورٹی، نیول چیف نے کیا دبنگ اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ُپاکستان نیوی فلیٹ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 اور تقریب تقسیمِ انعامات کا کراچی میں انعقاد کیا گیا، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔نیول چیف کا پاکستان فلیٹ کی 2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہارکیا.

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرولز سے خطے کو امن اور استحکام مل رہا ہے۔ پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کے ساتھ ساتھ سی پیک اور بلخصوص گوادر پورٹ کی سیکورٹی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ 2019 کے دوران مختلف میزائلوں کی کامیاب فائرنگ نے ثابت کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق قبل ازیں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے سال 2019 کے دوران فلیٹ کی آپریشنل مصروفیات کا جائزہ پیش کیا۔ گزشتہ سال کے دوران پاکستان فلیٹ نے مختلف بین الاقوامی بحری مشقوں میں شرکت اور بالخصوص امن 2019 کی میزبانی کی۔ ان مشقوں میں شمولیت سے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیت میں گراں قدر اضافہ ہوا۔ فلیٹ یونٹس کی مسابقاتی کارکردگی کی جانچ بہتر سے بہترین کی جستجو میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے سال 2019 کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی یونٹس میں پروفیشنسی شیلڈز تقسیم کیں۔

Leave a reply