سی پیک بزنس ٹو بزنس مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،وزیراعظم
سی پیک بزنس ٹو بزنس مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جائزہ اجلاس ہوا
اجلاس میں انفراسٹرکچر منصوبوں بالخصوص ایم ایل ون ،کراچی سرکلر ریلوے، قراقرم ہائی وے پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے اور پن بجلی کے منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی،سی پیک پرجاری کام اور مستقبل میں منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا گیا اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم کا کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک کا حصہ بنانے پر شکریہ ادا کیا
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مین لائن ون (ایم ایل ون ) منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے،مین لائن ون (ایم ایل ون ) چین پاکستان اقتصادی راہداری کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، ایم ایل ون بندرگاہوں کو چین اور وسط ایشائی ریاستوں سے جوڑ نے والا منصوبہ ہے وسط ایشیائی ریاستوں سے ریل کے ذریعے رابطہ خطے کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا،ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور وفاق کی علامت ہے،شمسی توانائی کے منصوبوں میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں،سی پیک گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ مرحلے سے نکل کر بزنس ٹو بزنس مرحلے میں داخل ہو رہا ہے،سرکلر ریلوے کراچی میں ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرے گی،
کیا سی پیک رک چکا ، نئے چینی سفیر کس مشن پر آئے ، معاملہ گڑ بڑ.؟ مبشر لقمان کی اہم باتیں
تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات
کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور
@MumtaazAwan
مبشر لقمان کا مذید کہنا تھا کہ افواج پاکستان سب سے آگے ہے،ریسکیو آپریشن تو وہی کر سکتے ہیں
سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ
وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات