دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

0
61

دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں، دہلی میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے

پولیس کے جانب سے اعلان کئے گئے ہیں کہ کہ دکانیں بند کر دی جائیں ابھی پیار سے بتا رہے ہیں پھر سختی کریں گے، پولیس نے زبردستی دکانیں بند کروا دیں، اس موقع پر مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس دیکھنے میں آیا

دوسری جانب دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے دہلی میں فوج کو طلب کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ناکام ہو چکی ، فوج تعینات کی جائے جو حالات کو کنٹرول کرے ، کیجریوال نے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ اس وقت کیا جب دہلی میں مسلمانوں پر ہونے والے ہندو انتہا پسندوں کے تشدد پر کیجریوال نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی اور طلبا نے اسکے گھر کا گھیراؤ کیا تھا.

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 250 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں‌ پر پٹرول بموں سے حملہ کیا،آگ بجھانے کے لئے جانے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں‌ پر بھی حملہ کیا گیا،

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

 

Leave a reply