ڈیڑھ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی،والدین کا کاروائی سے انکار

0
33

ڈیڑھ سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی،والدین کا کاروائی سے انکار

لاہور میں ڈیڑھ سال کے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے

نجی ٹی وی کے مطابق کمسن بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں بچے کی موت ہو گئی، بچے کے والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے پولیس نے ریپ کے شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ انسانی حقوق کی رہنما فرزانہ باری نے ایسے واقعات کی وجہ سزا جزا کا نظام نہ ہونا قرار دیا .ترجمان پنجاب حکومت عثمان بسرا کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے اگر بچے کے والدین پيچھے ہٹے تو پولیس آگے آئی ہے اور اب کاروائی ہو گی، جو بھی ملزم ہو گا اسکو سزا ملے گی

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی ہے،

چائلڈ پروٹیکشن بیوروکی چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بچوں پرجنسی تشدد کے سد باب کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، کچھ برسوں سے بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے لہذا بچوں پر جنسی تشدد کی وجوہات اور روک تھام کے لیے اقدامات کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی پیداکرنے کی ضرورت ہے

واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،پولیس اس بارے میں بے بس ہو چکی ہے، واقعات ہوتے ہیں لیکن ملزمان گرفتار نہیں ہوتے، قصور ،چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کے بعد پولیس متحرک ہوئی تھی لیکن واقعات کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی، ملزمان باز نہیں آ رہے، پولیس صرف رپورٹس جمع کرنے میں مصروف ہے،پولیس کی جانب سے ملزمان پکڑے جاتے ہیں بعد میں پولیس ہی مدعی اور ملزمان کے مابین صلح کروا دیتی ہے اور ملزمان رہا ہو جاتے ہیں، بہت کم ایسے کیسز میں ملزمان کو سزا ہوئی ہے

بچوں کے اغوا اور زیادتی کے واقعات کو ختم کرنا ہوگا، قائمہ کمیٹی برائے داخلہ

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

Leave a reply