دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

0
161
ji baagh

لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے، حکومتی وفد لیاقت باغ پہنچا جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور واپس روانہ ہو گیا، حکومتی وفد میں ن لیگی رہنما ،وفاقی وزیر عطا تارڑ،اور طارق فضل چودھری شامل تھے

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور لیاقت بلوچ نے مذاکراتی کمیٹی کا خیر مقدم کیا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو کمیٹی سے آگاہ کیا تھا،حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرت کی دعوت دی ،جماعت اسلامی نے مذاکرات کی حکومتی دعوت قبول کر لی حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کل ہوگا،جماعت اسلامی نے بھی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی لیاقت بلوچ کریں گے.جماعت اسلامی نے حکومتی وفد کی دھرنا فوری ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ریلیف لے کر ہی جائیں گے۔

بعد ازاں امیر جماعت اسلامی پاکستان نعیم الرحمن مری روڈ پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ننانوے فی صد عوام اس دھرنے کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں، ہم عوام کو مایوس نہیں ہونے دیں گے،ظالمو! تمھیں ان غریبوں اور مظلوموں کا کوئی خیال نہیں، تم انھیں تعلیم، صحت، روزگار اور امن نہیں دیتے لیکن ان پر حکومت چلانے آ جاتے ہو۔ جماعت اسلامی عوام کا حق دلوا کر رہے گی،تنخواہ داروں کو ٹیکس کی چکی میں پیس دیا گیا ہے اور بڑے بڑے جاگیر دار ٹیکس نہیں دیتے، یہ بے انصافی نہیں چلنے دیں گے،حکومتی مذاکراتی ٹیم سن لے کہ ہمارا دھرنا مطالبات کے حل تک جاری رہے گا، اگر ہمیں الجھانے کی کوشش کی گئی تو یہ تحریک حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حق دو عوام کو تحریک لوگوں کو حق دلوانے اور ظلم کے خلاف تحریک ہے، حق دو عوام کو فنڈ قائم کر رہے ہیں اس میں بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کریں

حکومت جھوٹے وعدے کرکے عوام کو ٹرخا رہی ہے،سراج الحق
قبل ازیں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اپنے خاندانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، اُن کی بد انتظامی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بے امنی ہے،اب یہ حکمران اور عوام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ظالم حکمران بھوک اور خوشحالی دونوں میں عوام کا خون چوستے ہیں، قائد اعظم کو کہا گیا علاج کے لیے باہر جائیں انھوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، لیاقت علی خان یہاں اس مقام پر شہید ہوئے تھے ان کے اکاؤنٹ میں صرف چند روپے تھے،حکومت جھوٹے وعدے کرکے عوام کو ٹرخا رہی ہے، صرف دو حکمران خاندانوں کی دولت 2 کھرب 50 ارب سے زیادہ ہے، بجلی کا مسئلہ بہت اہم مسئلہ ہے جس نے عوام کو پاگل کردیا ہے، بجلی کے بلوں میں اضافے کی وجہ سے لوگ نفسیاتی ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ہماری درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا، اکتوبر 2023 سے ہماری درخواست سپریم کورٹ میں پڑی ہوئی ہے۔

دھرنے کے مقام لیاقت باغ مری روڈ پر خواتین کا جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام خواتین کا جلسہ عام 29 جولائی پیر کی شام چار بجے ہو گا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ جماعت اسلامی کم از کم پیر تک تو لیاقت باغ میں ہی رہے گی.

جماعت اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دوسرے دن بھی جاری رہا۔جماعت اسلامی کے دھرنے میں لیاقت باغ، راولپنڈی میں بڑی تعداد میں شرکاء موجود ہیں۔جماعتِ اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات سامنے آیا ہے، جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بل میں 500 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے. پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا. اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔ اسٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے۔اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت، غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے۔ آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔زراعت اور صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ 50 فیصد کم کیا جائے۔ صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار ملے۔ غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے اور مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کیا جائے،

جماعت اسلامی مہنگائی، بجلی کے زائد بلوں کے خلاف دھرنا دے رہی ہے، جماعت اسلامی کے کارکنان لیاقت باغ میں موجود ہیں ، گزشتہ روز ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچے، کارکنان کی گرفتاریاں بھی ہوئیں تا ہم رات گئے وزیر داخلہ کے حکم پر گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا.جماعت اسلامی کے دھرنے میں ہزاروں افراد شریک ہیں، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں.

جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث

جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش

کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الر حمن

جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Leave a reply