باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر عرب ممالک کے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کے قوی امکانات ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچے ہیں جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے خصوصی ملاقات کی ہے اور متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امن معاہدے پر اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب دیگر ممالک کو بھی اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیئے اور اس کے قوی امکانات بھی ہیں۔ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن قائم ہوگا اور مشترکہ طور پر خطے میں تعمیر و ترقی کے نئے مواقع اور امکانات بھی پیدا ہوں گے۔
وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
متحدہ عرب امارات،اسرائیل معاہدہ، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل بھی آ گیا،دبئی بارے کیا انکشاف
متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے دو دن بعد ہی گورنر پنجاب کا دورہ دبئی
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
پاک اسرائیل تعلقات ، فوائد و نقصانات کا ایک تاریخی جائزہ از طہ منیب
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا
واضح رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کئے تھے ا اور ایسا ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دیگر عرب ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے تاہم سعودی عرب نے ایسے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ خود مختار فلسطین کے قیام سے قبل اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے انکار کر دیا ہے
وہ مسلم ممالک جو اسرائیل کے ساتھ اربوں ڈالر کی تجارت کرتے ہیں