ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک اور ریکارڈ بنا لیا

0
108

ڈالر کی اونچی اڑان ، ایک اور ریکارڈ بنا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈالر نے بھی ریکارڈ بنانا شروع کر دیئے ہیں،

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، انٹر بینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے سے تجاوز کرگیا ڈالر174روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پربند ہوا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق،انٹر بینک میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا

اسے سے قبل 22 اکتوبر کو ڈالر کی قیمت 174 روپے سے تجاوز کر کے 174 روپے 10 پیسے ہو گئی تھی۔ جو تاریخ کی نئی بلند ترین سطح تھی۔ آج روپے کی قدر میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ جس کے بعد ڈالر کی قیمت 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباو کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے ثمرات ہیں، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ پریشان کن عمل ہے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ حکومت کی معاشی ٹیم کی نااہلی ہے، حکومت نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو نہ روکا تو مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا،

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا ہے اور اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے روپے کی قدر مزید کم کرنے کا مطالبہ بھی ہے جس سے نہ صرف ڈالر کی قیمت مزید بڑھے کا خدشہ ہے بلکہ اس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے چکے ہیں اور افغانستان کو روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں، شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

ڈالر نے بھی تاریخ رقم کر دی

Leave a reply