صدر پاکستان سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

0
35

صدر پاکستانسرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
صدر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اِنصاف، عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی، اور پاکستانی سفیر افضال محمود نے ایئر پورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کریں گے دورے کے دوران صدر پاکستان دبئی ایکسپو میں پاکستانی پیویلین کا بھی دورہ کریں گے صدر عارف علوی دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کریں گے صدر مملکت دبئی میں کاروباری شخصیات، کمپنیوں کے سی ای اوز سے بھی ملاقات کریں گے

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر مملکت کی ذمہ داریاں سنبھال لیں کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ،صادق سنجرانی 10 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے ،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے دبئی ایکسپو 2020 خطے کی سب سے بڑی اور متنوع نمائش ہے، جس میں 192 ممالک، اور کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں، یہ ایکسپو یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی ایکسپو میں پاکستان پویلین نمائش کے اہم احاطے میں سب سے بڑا پویلین ہے جس کا موضوع “پوشیدہ خزانہ” ہے جو پاکستان کی غیر دریافت دولت کو ظاہر کرتا ہے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یہ دورہ پاکستان، یو اے ای سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال کی تکمیل پر ہو رہا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات استوار ہیں، اور یہ دونوں دوطرفہ روابط، مشترکہ عقیدے، تاریخ، اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے ہیں

قبل ازیں وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت، کی وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منقعد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان قدرتی حسن و وسائل سے مالامال ہے تین پہاڑی سلسلوں سمیت دنیا کے بڑے گلیشرز پائے جاتے ہیں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے دبئی ایکسپو 2020 کی نشست وقت کی اہم ضرورت تھی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تقریب منعقد کرکے اس کے اثرات و خطرات کے حوالے سے دنیا کو آگہی دینے پر منتظمین کے مشکور ہیں،موسمی تبدیلی کے اثرات پاکستان بلخصوص گلگت بلتستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی عالمی کاوشوں میں گلگت بلتستان اہم کردار ادا کریگا .

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وزیر خارجہ کے سعودی عرب بارے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،وزیر داخلہ وضاحتیں دینے لگے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے پاکستان پر دباؤ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے حقیقت بتا دی

پاکستانی اداکار ، میزبان و گلوکار فخرِ عالم ممبئی میں اسٹریٹ کریمنلز کے پاس سے یورینیم برآمد ہونے کی خبر پر بھارت پر برس پڑے-

بھارت میں غیر مجاز افراد سے قدرتی یورینیم ضبط کرنے کی اطلاعات پر پاکستان کا اظہارتشویش

عمران خان نے کیسے ہتھیار ڈالے؟ سعودی عرب سے پاکستان کو کیا کچھ ملا؟ اہم انکشافات

مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان سے کیا امید لگا لی؟

گولی چلائے بغیر کابل پر کنٹرول،طالبان کشمیر آئے تو مودی بھی اشرف غنی کی طرح بھاگ جائیگا،ماہرین

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

Leave a reply