دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کو صدارتی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

0
95

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دختران ملت مقبوضہ کشمیر کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کو صدارتی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا

سیدہ آسیہ اندرابی کے بیٹے احمد بن قاسم فرزند ارجمند اور بھانجے کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے صدارتی تمغہ امتیاز وصول کیا

آزاد کشمیر میں مظفر آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس تقریب میں مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو صدارتی ایوارڈز دیئے گئے

آزاد جموں وکشمیر کا 73 واں یوم تاسیس آج منایا جارہا ہے۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، تقریب میں صدر ریاست، وزیراعظم، وزراء حکومت، سیکرٹریز حکومت نے شرکت کی،تقریب میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

تقریب سے خطاب میں صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی نمائندگی آسیہ اندرابی کرتی ہیں، انکی اور انکے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو کی قربانی کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے،

تقریب میں صدر آزاد کشمر سردار مسعود خان، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے حریت رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کیا،سیدہ آسیہ اندرابی گزشتہ پانچ سال سے آسیہ اندرابی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں

مقبوضہ کشمیر کی خاتون علیحدگی پسند رہنما اور ‘دختران ملت’ کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی اور ان کی دو ساتھی خواتین کو تہاڑ جیل کے ‘سزا وارڈ’ میں منتقل کیا گیا ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کی علیحدگی پسند رہنما آسیہ اندرابی 2018 سے تہاڑ جیل میں قید ہیں جبکہ انہیں اور ان کی دو خاتون ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کواین آئی اے نے عسکریت پسندوں کو فنڈنگ کرنے کے الزام میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیاتھا۔

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

آسیہ اندرابی کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی حامی ہیں۔ زندگی کا کافی حصہ وہ بھارتی جیلوں میں گزار چکی ہیں۔ آسیہ اندرابی کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت کی بانی ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق دختران ملت کشمیر کی بھارت سے علیحدگی کے لیے کام کرنے والی آل پارٹیز حریت کانفرنس کا حصہ ہے، جس کا بنیادی مقصد کشمیر کی بھارت سے علیحدگی ہے۔ آسیہ اندرابی کشمیر علیحدگی پسند خواتین میں سب سے اہم ہیں۔ ان کے حامی انہیں آئرن لیڈی کہتے ہیں۔آسیہ کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو کو بھی جیل میں قید ہوئے 28 برس ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے،25 مارچ 2015 کو آسیہ اندرابی نے کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ گاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں اسی سال پاکستان کے یوم آزادی پر دختران ملت کی چیئرپرسن نے ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا، 12 ستمبر 2015 کو حریت پسند رہنما سیدہ آسیہ اندرابی نے ایک گائے ذبح کر کے اس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.

حریت رہنما مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ، یاسین ملک کو 22 فروری کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں بند کردیا گیاتھا۔ بعد ازاں 7 مارچ کو انہیں کوٹ بلوال جیل جموں اور 9 اپریل کو تہاڑ جیل دلی منتقل کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے ان کی جماعت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی ہے۔

Leave a reply