امید کرتے ہیں مائنس ون فارمولے کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ قریشی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خارجہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، آئین اور قوم کی الیکشن کمیشن سے کچھ توقعات ہیں ،

نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہے،جولائی کو پنجاب کے انتخابات میں 20میں سے 15 سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتیں،16 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف نے 8 سیٹیں جیتیں
سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے تو سیاست سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کریں،کسی اورجماعت کی جانب سے تفصیلات جمع نہیں کرائے گئےعمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹیڈنگ سے متعلق ہر فورم پر بات کی،سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کی فوٹیج دکھائی گئی، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کے اقدامات کو دیکھا،مائنس ون قطعی طور پر قابل قبول نہیں ہوگا اور یہ عوام کی مرضی کے خلاف ہوگا۔ امید کرتے ہیں مائنس ون فارمولے کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ کراچی سٹی کے پی ٹی آئی صدر پرحملہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ تک درج نہیں ہوا، حلقہ این سے 237 ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی کوئی کارروائی نہیں کی گئی،سندھ ہاوس میں خریدو فروخت ہوئی، کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، گیلانی صاحب کے بیٹے پر کریمنل کیس رجسٹر ہوا تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی،

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن سے ہمارے خلاف فیصلہ آتا ہے تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے لانگ مارچ کی تیاری تقریباً مکمل ہے ہم پر امن لانگ مارچ کریں گے حکومت لوگوں میں زہر پھیلا رہی ہے قانون کسی ایک جماعت نہیں سب پر لاگو ہوتا ہے، کسی سیاسی جماعت سے اتنی تحقیقات نہیں ہوئیں جتنی پی ٹی آئی سے کی گئیں،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف کسی کیس میں کچھ بھی نہیں ہے،حکومت نے بارہا کوشش کی کہ عمران خان کو تکنیکی طور پرناک آؤٹ کیا جائے،سیاسی اورعوامی میدان میں حکمران ہر جگہ عمران خان سے شکست کھارہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک بار پھر سر خرو ہوں گے،تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس بے بنیاد ہے، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے ہوشیار رہیں،

علاوہ ازیں پی ٹی آئی لانگ مارچ کی تیاری ،پنجاب قیادت نے لسٹوں کو فائنل کرنا شروع کر دیا سینٹرل پنجاب کی تمام ڈویژن کے عہداروں کو 6،6 ہزار کارکنوں کی لسٹیں جمع کروانے کی ہدایت کر دی گئی لانگ مارچ کے لیے ٹرانسپورٹ سمیت کارکنوں کی رہائش و کھانے کی انتظامات شروع کر دیئے ،

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

Shares: