الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز تعینات،پی ڈی ایم کی حکمت عملی تبدیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے سامنے آج احتجاج کرے گی، اس سے قبل پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے
ریلی میں رہنماوں کی شرکت کی حکمت عملی تبدیل ہو گئی ہے، اب پی ڈی ایم رہنما اکٹھے کشمیر چوک جائیں گے،اجلاس مولانا فضل الرحمن کی رہاش گاہ پر طلب کیا گیا ہے ،پی ڈی ایم رہنماوں کے اعزاز میں مولانا فضل الرحمن ظہرانہ دیں گے
الیکشن کمیشن کو پیش کیے جانے والے مطالبات پر حتمی مشاورت ہو گی ،پی ڈی ایم مطالبات کی یاداشت کی صورت میں تحریری پیش کۓ جائیں گے،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری کیاجائے،الیکشن کمیشن حکومتی دباو باہر نکلے ،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فنڈنگ کیس مسلسل التوا کا شکار ہے
الیکشن کمیشن نے بروقت فیصلہ نہ کیا تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے ،الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے ،پی ٹی آئی فارن فنڈنگز کیس پر فیصلہ کیوں تاخیر کا شکار ہے ،پی ٹی آئی فارن فنڈنگز کیس پر فیصلے میں تاخیر سے شبہات جنم لے رہے ہیں ،پی ٹی آئ خفیہ اکاونٹس کی تفصیلات جاری کی جائیں
الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاج سے قبل صورتحال ، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن دفتر کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن حکام کو سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق احتجاج کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی نگرانی میں 1800 سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ 5 ایس پی، 10 ڈی ایس پیز بھی امن و امان کے فرائض سرانجام دیں گے۔ احتجاج اور ریلی کے شرکاء اپنی گاڑیاں کنونشن سینٹر کی پارکنگ میں کھڑی کریں گے اور پیدل الیکشن کمیشن آئیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل روٹ بھی جاری کر ے گی۔
الیکشن کمیشن کے باہر رینجرز کے اہلکار تعینات کر دیے گئے #baaghitv #pakistan #islamabad #PDM #PakistanRejectsPDM #PDMExposed #ImranKhan @PTIofficial @pmln_org @MediaCellPPP #PDMProtestOutsideECP @juipakofficial pic.twitter.com/jtp6gbgpiC
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) January 19, 2021
پی ڈی ایم کے جلسے کے حوالے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔راولپنڈی سے بہارہ کہو جلسے کے شرکاء کلب روڈ استعمال کریں گے ،شرکاء جناح کنونشن سینٹر میں محوص کردہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے روات،جی ٹی روڈ اور کورال براستہ ایکسپریس وے استعمال کریں
سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ
بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ
بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ
مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری
مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان
پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا
شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ
مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج
چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف
مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟
الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے مطالبات کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے.،الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی فان فنڈنگ کیس کا فوری فیصلے کا مطالبہ کیا جائے گا،پی ٹی آئی کو ملنے والی 23 فارن اکاوَنٹس کی تفصیلات منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا جائے گا فیصلے میں مزید تاخیر نہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا جائے گا،