الیکشن کمیشن کا ایک بار پھر تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

0
51
مشیر قومی سلامتی کے گھر "مشکوک" شخص کے گھسنے کی کوشش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر حکمران جماعت تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیا ہے

پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں کا معاملہ الیکشن کمیشن نے پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں بے ضابطگیوں پرمحفوظ فیصلہ سنادیا

تحریک انصاف کی پی کے 63نوشہرہ کے 46پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد کر دی،تحریک انصاف کے امیدوارکوپی کے 63 سے متعلق الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی گئی، درخواست تحریک انصاف کے امیدوار عمرکاکا خیل نے الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی

حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے،مریم نواز

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار عمر کاکا خیل نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا اور دھاندلی کے حوالہ سے درخواست دی تھی،عمر کا کا خیل کا کہنا تھا کہ پی کے 63 نوشہرہ میں آر او اورعملےنے منظم دھاندلی کی ،پورے حلقے میں منظم انداز سے دھاندلی کی گئی،

وکیل عمر کاکا خیل کا کہنا تھا کہ 6 ہزار بیلٹ پیپرز چھپائے گئے ہیں،غیرجاری شدہ بیلٹ پیپرز کہاں گئے؟ جو بیلٹ پیپرزجاری نہیں کیے گئے ان پرمہرلگا کرانہیں بیلٹ بکس میں ڈال دیا گیا، پریذائیڈنگ افسر نے کم بیلٹ پیپرز جاری کیے اور بکسے سے زیادہ ووٹ نکلے، پولنگ ایجنٹس بتاتے ہیں کہ جمعہ کی نماز کے وقت دھاندلی کی گئی، ہم نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے،ہم نے شواہد الیکشن کمیشن کو فراہم کردیے ہیں،

واضح رہے کہ نوشہرہ میں ن لیگ ضمنی الیکشن جیت گئی تھی اور تحریک انصاف نے اسے چیلنج کیا تھا، نوشہرہ کی سیٹ پی ٹی آئی کی تھی اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی ہار گئی تھی

Leave a reply