فواد چودھری باز نہ آئے،رویت ہلال کمیٹی کے بعد ایک اور اہم ادارے کیخلاف بول پڑے

فواد چودھری باز نہ آئے،رویت ہلال کمیٹی کے بعد ایک اور اہم ادارے کیخلاف بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی جب سے اطلاعات کی وزارت سے ہٹائے گئے ہیں انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں پر تنقید وطیرہ بنا لیا ہے، کبھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر ایسے تنقید کرتے ہیں کہ جیسے ان کا تو پیپلز پارٹی سے کبھی کوئی تعلق تو تھا ہی نہیں، کبھی وہ رویت ہلال کمیٹی کے خلاف بولتے نظر آتے ہیں تو کبھی صحافیوں کو بھی دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں.

فواد چودھری کی مبشر لقمان سے بدتمیزی، اصل حقیقت کیا؟ مبشر لقمان نے جواب دے دیا

فواد چودھری کی بدتمیزی، مبشر لقمان نے کیا اہم اعلان،ثاقب کھرل نے معافی کیوں مانگی؟ انکشاف کر دیا

اب فواد چودھری رویت ہلال کمیٹی کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کے بھی خلاف ہو گئے، فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے پوئے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں، آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئ رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز میری سمجھ سے بالاتر ہے، ادارے کی تشکیل نؤ کی ضرورت ہے۔ جدید تقاضوں سےہم آھنگ ، انتہائ جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں.

فواد چودھری کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے ہزار ہا سفارشات پر اگر من و عن عمل ھوجاتا تو تجھ جیسے "حریم خور” پارلیمنٹ میں پہنچتے ہی نہیں اس ادارے کے سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ مولانا فضل الرحمٰن کئی بار پارلیمنٹ میں کرچکے ہیں.

ایک اور صارف نے لکھا کہ ایسے سمجھ نہیں آرہی عمران خان صاحب نے آپ جیسے احمق شخص کو کابینہ میں کیوں رکھا ھے کیونکہ آپکی وجہ سے ہی ٹی آئی کو آئے روز مشکلات کا سامنا رہتا ھے اور اگر خدانخواستہ کو برا وقت آیا تو سب سے پہلے اڈاری آپ نے ماڑنی ھے مسٹر ہٹ مین !!؟

https://twitter.com/raanasb/status/1215191211750748161

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے آج تک اس عوام کو کیا ملا ہے؟ کیوں اس پر ادارہ تو پورا ملک کھا گیا لیکن آپ نے کبھی ایسا کوئی بیان نہیں دیا آپ ہمیشہ دینی طبقہ سے متعلق ہی ایسے بیانات کیوں دیتے ہیں.

ایک اور صارف نے کہا کہ دوسروں پر نکتہ چینی سے قبل یہ بھی بتائیں کہ آپ کی وزارت کی ڈیڑھ سال سے کیا کارکردگی ہے ؟ آپ کے سلیکٹڈ وزیراعظم کو ایک سال میں ایک بار اسمبلی آنے کی توفیق ملی دوسروں کی طرف انگلی کرنا آسان ہے اپنا گریبان جھانک کر دیکھیں،

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ تیس ہزار سے زائد سفارشات اسلامی نظریاتی کونسل پیش کرچکی ہے ؟ کتنوں پر قانون سازی کی گئی ؟ موجودہ حکومت نے کتنی سفارشات کو اسمبلیوں میں لانے کا فیصلہ کیا، اس وقت کونسل کے چیئرمین جدید تعلیم یافتہ جناب قبلہ ایاز ہیں کیا وہ بھی اس قابل نہیں ہیں ؟ اب بھی اس سے قبل بھی مولانا شیرانی کی چیئرمین شپ میں کونسل نے ہر مسئلہ پر متفقہ اور قابل عمل سفارشات دی ہیں لیکن آپ جیسے جاہل صرف تنقید کرنا جانتے ہیں.

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ فواد چوھدری کی ویڈیو آنے کے ممکنہ انکشاف کے بعد فواد چوھدری نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان پر ایک نجی تقریب میں اپنے غنڈوں کے ساتھ تشدد کیا جس پر مقامی تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی گئی ہے تا ہم فواد چودھری اس دوران جھوٹ بولتے نظر آئے.

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فواد چودھری کو وزارت سے ہٹایا جائے، صحافتی تنظیموں نے بھی اس واقعہ پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے اور فواد چوھدری کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے،

ایک صارف نے لکھا کہ مبشر لقمان نے ایٹ لیسٹ یہ سچ قوم کے سامنے لاکر بہت بڑا جھاد کیا ھے اسپر پوری قوم کو مبشر کا شکرگزار بھی ھونا چاھئیے اور فواد چودھری کی غنڈہ گردی کے خلاف اوز بھی اٹھانی چاہئیے

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

ایک اور صارف نے لکھا کہ فواد چودھری کو اینکرز پرغصہ دیکھانے کی بجائے اپنے اعمال پرنظرثانی کرنی چاہئیے، اگر کردار مضبوط ہوگا توکوئی انگلی نہیں اُٹھائیگا،PTIکو بدکردارلڑکی نے نشانہ بنایا ہے جو مریم نواز کی بھی دوست ہے،مریم نواز تو بھارتی کالی دیوی ہےاس سے رقم لےکر بدنام کیاگیا ہے،ویڈیوزکا ذکرمریم نےبھی کیاتھا.

مختلف پارٹیاں بدلنے والے فواد چودھری جب سے حکومت میں آئے ہیں صحافیوں اور اپوزیشن کے خلاف بیانات ان کا وطیرہ بن چکا ہے یہاں تک کہ ایک نجی تقریب میں انہوں نے سینئر صحافی و اینکر پرسن سمیع ابراہیم کو تھپڑ مار دیا تھا,سمیع ابراہیم نے  کہا تھا کہ  ججز یکجہتی کے حوالہ سے تحریک شروع ہو رہی ہے جو حقیقت میں پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہے، اس تحریک کو انڈیا و امریکہ کی مدد حاصل ہو گی، اپوزیشن جماعتیں وکلاء کے ساتھ تحریک میں حصہہ لیں گی. ،سمیع ابراہیم نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ تحریک انصاف کے اندر سے لوگ تحریک انصاف کو چھوڑ دیں گے انہوں نے فواد چوہدری کے بارے میں کہا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں اور وہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں کی قیادت کریں گے.

سینئر صحافی و واینکر پرسن سمیع ابراہیم کو فواد چودھری کی جانب سے تھپڑ مارے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سمیع ابراہیم سے رابطہ کیا تھا

صحافیوں کے احتجاج میں‌ ڈبو مردہ باد کے نعرے، فواد چوہدری نے تھپڑ کیوں‌ مارا؟ سمیع ابراہیم نے بتا دیا

تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

مبشر لقمان میدان میں آ گئے،فواد چودھری کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دائر

وزیرِاعظم عمران خان نے فیصل آباد میں سینئر صحافی سمیع ابراہیم سے پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہارکیا ۔

Comments are closed.