ایف آئی اے کسٹڈی میں ملزم کی باتھ روم میں ہلاکت، عملہ معطل،تحقیقات شروع

0
66
ایف آئی اے کسٹڈی میں ملزم کی باتھ روم میں ہلاکت، عملہ معطل،تحقیقات شروع #Baaghi

ایف آئی اے کسٹڈی میں ملزم کی باتھ روم میں ہلاکت، عملہ معطل،تحقیقات شروع

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم عامر حفیظ ولد حفیظ احمد کی حوالات کے باتھ روم میں ہلاکت ہوئی ہے

موقعہ کے شواہد کے مطابق ملزم نے ازاربند استعمال کرکے خود کشی کی ہے ۔جس پر ڈائریکٹر FIA کی طرف سے معاملہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے سیشن جج اسلام آباد کودرخواست دے دی گئی ہے وقوعہ کی علاقہ مجسٹریٹ کو بھی فوری اطلاع دی گئی جنہوں نے خود موقعہ پر جا کر ملاحظہ کیا۔مقامی پولیس کی طرف سے بھی فوری طور پر موقعہ کا ملاحظہ کیا گیا

موقعہ کے تمام شواہد اکٹھے کر کے ڈیڈباڈی کو مزید کاروائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر چار اہلکاران بشمول SHO/AHTC  اسلام آباد کو معطل کر دیا۔ ڈی جی ایف آئی اے کے حکم پر معاملہ کی مکمل انکوائری کے لئی ایک تین رکنی کمیٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نارتھ ابوبکر خدا بخش کی سربراہی میں بنا دی گئی۔ دیگر ممبران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اشرف زبیر صدیقی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر انیٹی کرپشن سرکل اسلام آباد وحید الرحمن خٹک شامل ہیں ،کمیٹی کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تمام حقائق کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

ملزم مورخہ 19/06/2021 کو مقدمہ نمبر 506/20 بجرم 18/22امیگریشن آرڈیننس کے تحت گرفتار تھاجو کہ چار روزہ ریمانڈ پر FIA کے حوالے کیا گیا تھا۔ملزم پر تین افراد کو بیرون ملک کینیڈا برائے ملازمت بھجوانے کی غرض سے اٹھارہ لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام تھاجس نےبدلے میں مدعیاں کو گارنٹی کے طور پر چیک بھی دیے تھے

#حامد_میر_کو_گرفتار_کرو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

نواز شریف کا علاج اس سے کروایا جائے جس نے اسد طور کو دو دن میں ٹھیک کر دیا،صارفین

اسد طور کو مارنے والے پکڑے گئے، شرمندگی کس کامقدر بننے والی ؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

اسد طور پر حملہ کرنیوالے کون تھے؟ شیخ رشید کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

اسد طور کو ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ، وجہ جان کر حیران رہ جائیں‌

حامد میر کو کیوں اور کس کے کہنے پرنکالا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

جیو کے معروف اینکر کا آخر لمبا رشتہ ختم ہونے ہی والا ہے، مبشر لقمان

حامد میر پر بڑی پابندی لگا دی گئی

جیو سے نکالے جانے کے بعد حامد میر نے بھی بڑا اعلان کر دیا

حامد میرکو نکالے جانے پر ن لیگی رہنما نے بھی بڑا اعلان کر دیا

حامد میر کے خلاف انداج مقدمہ کیلئے ایک اور درخواست،سزائے موت دی جائے، مطالبہ

مارنا پیٹنا اور پھر کہنا کہ لڑکی کے بھائیوں نے کیا ہے اسکا کوئی فائدہ نہیں ،حامد میر

حامد میر سے اہم شخصیت کا رابطہ،ہم تمہارے ساتھ ہیں، اعلان

اسد طور کی ایف آئی اے طلبی پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

ایف آئی اے کی کاروائی، ایرانی نژاد امریکی شہری گرفتار، جرم کیا؟

Leave a reply