ایف آئی اے کا بے جا اختیارات کا استعمال،عدالت نے دیئے اہم ریمارکس

0
96

ایف آئی اے کا بے جا اختیارات کا استعمال،عدالت نے دیئے اہم ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی اے کے بے جا اختیارات کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے حکم دیا کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنی ہے مزید وقت دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت کے کیسز تو ڈسٹرکٹ کورٹ جانے چاہییں ، ایف آئی اے کو ان معاملات میں پڑنے کی بجائے اپنا کام کرنا چاہے، عوام کے پاس ان معاملات میں ہتک عزت کے خلاف فورم دستیاب ہے،ایف آئی اے کے ذمہ تو اور بہت سے اہم اور بڑے کام ہیں، عدالت اس ایشو پر ایک فیصلہ دینا چاہتی ہے، پبلک آفس ہولڈرز سے متعلق دائرہ کار ہی مختلف ہے اس کے تو اصول ہی الگ ہیں،عدالت سراہتی ہے ایف آئی اے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں،عدالت نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے 8 دسمبر تک سماعت ملتوی کردی

ابصار عالم کو کس نے گولی ماری ؟ جسٹس فائز عیسیٰ کا تاریخی فیصلہ آگیا ، سنئے مبشرلقمان کی زبانی

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف

Leave a reply