محسن بیگ کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت نے بیلف مقرر کر دیا، پیش کرنیکا حکم

محسن بیگ کی غیر قانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے

درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی ،عدالت نے بیلف مقرر کر کے محسن بیگ کو عدالت پیش کرنیکا حکم دے دیا، وکیل نے کہا کہ صبح سویرے سادہ کپڑوں میں لوگ محسن بیگ کے گھر آئے، ایس پی سے وارنٹ گرفتاری اور سرچ وارنٹ مانگے گے نہیں دئیے،سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے ۔ عدالت میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے، عدالت کی جانب سے بیلف کی تشکیل کی گئی ہے، وکیل نے اسلام آباد کچہری غیر قانونی حراست میں رکھنے پر درخواست دائر کر دی عدالت نے بیلف مقرر کر کے محسن بیگ کو پیش کرنیکا حکم دیدیا

محسن بیگ کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کہا کہ وارنٹ ہیں تو گرفتاری دیں گے ہم ساتھ جائیں گے، ایس پی نے کہا کہ وارنٹ لے کر آتے ہیں وہ باہر گیا اور پھر سول کپڑوں میں بندے بھیجے کے اٹھا کر لے آو، اس دوران بچوں کو تھپڑ مارے گئے، موبائل چھینے گئے، سب کچھ غیر قانونی طریقے سے کیا گیا

دوسری جانب پولیس کے کمانڈو محسن بیگ کے گھر کے باہر کھڑے ہیں ۔محسن بیگ کو ایف آئی اے والوں نے صبح گرفتار کر لیا تھا ۔اب پولیس ان کے گھر کی تلاشی کے لیے اندر داخل ہونا چاہتی ہے ساتھ لیڈی پولیس بھی ہے۔ پولیس اہلکار سنئیر صحافی محسن بیگ کے گھر داخل ہوگئے ،اسلام آباد سے صحافی کی رپورٹ کے مطابق محسن بیگ کے بیٹے حمزہ کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں،

https://twitter.com/naimjournalist7/status/1493849445867429890

https://twitter.com/AhmadkhanOrkzai/status/1493849735823867904

ایف آئی اے نے سینئر صحافی اور تجزیہ کار محسن بیگ کو حراست میں لے لیا، روزنامہ جناح اور ان لائن نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ ،ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری نے گھر کا گھیراؤ کرلیا .ایف آئی اے سے وارنٹ گرفتاری مانگنے پر تلخ کلامی ہوئی، ترجمان محسن بیگ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس نے محسن بیگ کو زدو کوب کیا ۔پولیس اور ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا۔

محسن بیگ کے گھر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے چھاپہ مارا تھا ،محسن بیگ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے تھے

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے محسن بیگ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا، ایف آئی اے کے پاس محسن بیگ کے وارنٹ گرفتاری تھے نہ ہی کوئی مقدمہ درج تھا،

دوسری جانب ابھی تک ایف آئی اے نے محسن بیگ کو حراست میں لینے پر کوئی موقف نہیں دیا،واضح رہے کہ محسن بیگ نے حالیہ ٹی وی پروگراموں میں وفاقی حکومت سمیت وفاقی وزیر پر تنقید کی تھی۔ نجی ٹی وی چینل پر ٹاک شو کے دوران سینئر صحافی محسن بیگ کی جانب سے غیر اخلاقی گفتگو پر پیمرا نے نجی چینل کے خلاف نوٹس لیا تھا۔تاہم آج ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

محسن بیگ کی گرفتاری پر صحافی فخر درانی کہتے ہیں کہ یہی محسن بیگ کل تک عمران خان کے محسنوں میں سے تھے۔ اور آج تنقید کرنے پر خان نے اسے گرفتار کرلیا۔چیف ایڈیٹر آن لائن نیوز ایجنسی کی گرفتاری سے ایک بات واضح ہوگئی ہے کہ عمران خان کے اندر تنقید برداشت کرنے کا مادہ ختم ہوچکا۔ اور فرسٹریشن کا یہ لیول کسی بھی حاکم کے لیے درست نہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران کا کہنا ہے کہمحسن_بیگ حکومت پہ تنقید کے جرم میں گرفتار!!تحریک_انصاف کی ریاست_مدینہ میں انتقام، آمریت، نفرت اپنے عروج پہ، اب تنقیدکرنے والے عتاب اور انتقام کا شکار۔محسن بیگ کی گرفتاری اور حکومت کی انتقامی کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے،ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ فسطائی حکومت کا ایک اور کارنامہ۔ ممتاز صحافی محسن جمیل بیگ کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔ ہر روز کسی نہ کسی کی زباں بندی کا حربہ۔ میڈیا پر تشدد۔ سلیکٹڈ وزیراعظم آئینہ دیکھ کر آپےسے باہر ہوجاتا ہے۔ بہتر ہے اپنے منہ پر ہی چپیڑیں مار لیا کرے۔

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

ایف نائن پارک میں شہری پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کر لیا گیا

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی بھی اسلام آباد پولیس کے خلاف بول اٹھے

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

Shares: