فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

فردوس عاشق اعوان کسی نئے سیاسی منظر نامے کی منتظر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سابق مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے سیالکوٹ میں پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے حربے استعمال کرنے شروع کر دیئے ہیں

فردوس عاشق اعوان جو قومی اسمبلی کا الیکشن ہار چکی تھیں، وزیراعظم عمران خان نے انہیں معاون خصوصی برائے اطلاعات بنایا ،یہ وہ موقع تھا جب فردوس عاشق اعوان اپنے حلقے کے عوام کے لئے کھل کر کھلیتیں لیکن انہوں نے صرف اپوزیشن کو جگتیں لگائیں کبھی ٹاک شوز میں تھپڑ مارے یا گالیاں دیں حلقے کی عوام کے لئے کچھ نہ کیا، فردوس عاشق اعوان کو جب اسلام آباد سے فارغ کیا گیا تو پھر انہیں پنجاب میں اہم عہدہ دے دیا گیا

فردوس عاشق اعوان وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات بھی رہیں اور یہاں بھی ہوتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے حلقے کی عوام ،ووٹرز کا نہیں سوچا، یہاں بھی فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن کو جگتیں اور اپنے ووٹرز کو دھکے مارے، فردوس عاشق اعوان کو بزدار نے بھی فارغ کر دیا ہے، پنجاب سے فراغت کے بعد وزیراعظم عمران خان لاہور آئے تو فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے ملنے کے لیے وقت مانگا لیکن نہیں دیا گیا، چلتے چلے فردوس عاشق اعوان نے و زیر اعظم عمران خان سے بات کی ، اسکے بعد سے فردوس عاشق اعوان سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں

فردوس عاشق اعوان پر کئی عدالتوں میں توہین عدالت کے مقدمات بھی چل رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان نے جس حلقے سے الیکشن لڑا تھا اس حلقے میں ترقیاتی کام بند کروا دیئے ہیں اور ضمنی الیکشن میں جیتنے والے ایم پی اے کو روک دیا ہے کہ خبر دار میرے حلقے میں کام کروایا تو،

فردوس عاشق اعوان چند روز قبل اپنے حلقے میں راجہ ہرپال گئیں جہاں ایک سیاسی اکٹھ تھا وہاں فردوس عاشق اعوان کو ووٹ دینے والوں نے فردوس عاشق اعوان سے سوال کئے تو فردوس عاشق اعوان نے وہاں کہا کہ میں وزیر نہیں تھی بلکہ جہنم میں تھی،ملک رضا علی نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں ترقیاتی کام کروائے جائیں اور ووٹرز کے مسائل حل کئے جائیں علاقہ میں کام نہ کروانے پر اس سیاسی اکٹھ میں گرما گرمی ہوئی تا ہم فردوس عاشق اعوان اس دوران جلسہ چھوڑ کر چلی گئی تھی

فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کے بعد کبھی بھی حلقے کا دورہ نہیں کیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنان میں اس حوالہ سے سخت اضطراب پایا جاتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان انکے کام کیوں رکوا رہی ہیں اگر وہ ہار گئی ہیں تو حکومت تو پی ٹی آئی کی ہے ۔ایک ایم پی اے کے کاموں میں مداخلت پر بھی نہ صرف ایم پی اے بلکہ ووٹرز بھی پریشان ہیں

واضح رہے کہ مہنگائی سے تنگ ایک عُمر رسیدہ خاتون نے فردوس عاشق اعوان کو چپل بھی دکھائی تھی،جبکہ ہنجاب سے فارغ کئے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی فردوس عاشق اعوان کا داخلہ بند کر دیا گیا تھا

@MumtaazAwan

 قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی

قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

فردوس عاشق اعوان کا ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ

فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں، 58 ارب ہرجانہ دیں، نوٹس

فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

افیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

میڈم یہ کہتے ہیں بچے کو نہیں ملے گی،فردوس عاشق اعوان کو بچے نے پکڑ لیا

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

Comments are closed.