جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب
سینیٹر ولید اقبال کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بھارت کے آرٹیکل 370 ختم کرکے مقبوضہ کشمیر پر غیر آئینی اقدام پر بریفنگ دی گئی، اراکین کمیٹی نے وزیر دفاع پرویز خٹک کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا، سینیٹررحمان ملک اور دیگر نے وزیردفاع کی شرکت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس، وزیر دفاع کی عدم شرکت،اراکین کمیٹی برہم
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں،ہماری تیاریاں کیا ہیں، جس پر ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ مقبوضہ کشمیرسےاچھی خبریں نہیں آرہیں،محرم میں مقبوضہ کشمیرمیں جلوس نہیں نکالنےدیا گیا ،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر 50 ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا،
سینیٹر رحمان ملک نے سوال کیا کہ کیا اعلامیے میں مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے کی بات ہوئی، ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اعلامیے میں کرفیو اٹھانے کا کہا گیا ہے.
یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے دورے اور جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے حوالہ سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شرکت کریں گے،اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان اپنی تقریرمیں مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد وزیراعظم پاکستان کا خطاب ہے ،وزیراعظم عمران خان اجلاس کے علاوہ 8سے 9ممالک کے سربراہان سے ملیں گے، وزیراعظم اجلاس کے بعد تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے .وزیراعظم ہرسطح پر معاملہ اٹھائیں گے،
آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز،فردوس عاشق اعوان
پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
سینیٹر طلحہ محمود نے سوال کیا کہ حریت لیڈرز کو کب اور کتنا سپورٹ کرنا ہے،پاکستان کی کیا پالیسی ہے؟ جس پر ایڈیشنل سیکرٹری دفترخارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر حریت رہنماؤں کو سپورٹ کرتا ہے،
سینیٹر جاویدعباسی ،رحمان ملک ،مشاہدحسین سید نے کہا کہ کشمیرمعاملے پر بھرپوراورجاندارآوازنہیں آ رہی، جس پر ایڈیشنل سیکرٹری دفتر خارجہ نے کہا کہ دفترخارجہ آوازاٹھارہا ہے،خود جاکر لڑنہیں سکتا ،بھارت سےسفارتی تعلقات کی سطح کم کرنےکافیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں ہوا،آیندہ بھی کوئی فیصلہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کی سطح پر ہوگا،بھارت نے مقبوضہ کشمیرکے لوگوں اورپاکستان کے ری ایکشن کاغلط اندازہ لگایا تھا ،بھارت کو انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا ری ایکشن کا بھی اندازہ نہیں تھا ،بھارت کی سوچ تھی کہ کچھ نہیں ہوگا سب چپ ہو جائیں گے ،
اراکین کمیٹی نے کہا کہ پاک افواج اورحکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرپرموقف کی حمایت کرتےہیں،
یوم دفاع و شہدا پر بے مثال کوریج دینے پر میڈیا کا شکریہ، ترجمان پاک فوج
جنرل اسمبلی اجلاس میں جانے سے قبل وزیراعظم کس ملک جائیں گے؟ اہم خبر