گورنر پنجاب نے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر عمل کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

0
32
گورنر پنجاب نے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر عمل کے لیے اہم قدم اٹھا لیا #Baaghi

گورنر پنجاب نے آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں پر تیزی سے عمل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے-

باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چودھر ی سرور نے وزیر قانون راجہ بشارت کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا کمیٹی میں آب پاک اتھارٹی کے سربراہ اور سی ای او،محکمہ خزانہ کے سیکریٹری شامل ہیں-

ہاؤسنگ اور پی اینڈ ڈی کےسیکریٹری اور پنجاب صاف پانی کمپنی کے سی ای او کمیٹی کا حصہ ہیں کمیٹی صاف پانی کمپنی کے اثاثہ جات، گاڑیاں اوردیگررپورٹس منتقلی کے معاملات حل کرے گی-

کمیٹی آب پاک اتھارٹی کے جاری منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی کمیٹی پی سی ون کی منظوری، فنڈز کی فراہمی اور قانون سازی جیسے مسائل کرےگی-

Leave a reply